نیشنل وائلڈ لائف ہفتہ کی مناسبت سے تین روزہ بیداری پروگرام منعقد
علی گڑھ، 13 اکتوبر (ہ س)۔ شعبہ وائلڈ لائف سائنسز کے اے ایم کے- بایو لیب نے نیشنل وائلڈ لائف ہفتہ 2025 کے سلسلے میں ایک تین روزہ تعلیمی و آگہی پروگرام منعقد کیا، جس کا مقصد طلبہ، محققین اور فطرت سے دلچسپی رکھنے والوں میں حیاتیاتی تنوع کے تحفظ، پرندوں کی ماحولیات اور قدرتی مساکن کے انتظام کے بارے میں بیداری پیدا کرنا تھا۔
آرگنائزنگ سکریٹری و کوآرڈینیٹر ڈاکٹر احمد مسعود خان نے ”ہمارے ارد گرد کے پرندے: ان کی اہمیت، چیلنجز، اور تحفظ کے طریقے“ موضوع پر لیکچر دیا۔یہ نشست ریسرچ اسکالر سندیپ کمار کوشل کی نظامت میں ہوئی۔
بعد ازاں، ایک آن لائن وائلڈ لائف کوئز کا انعقاد کیا گیا جس کا موضوع تھا: علمِ طیور کی بنیادی باتیں اور ہندوستانی پرندے۔ کوشلندر سنگھ کی قیادت میں منعقدہ اس کوئز میں ملک کے مختلف اداروں کے 200 سے زائد طلبہ نے حصہ لیا۔
پروگرام کے آخری دن ڈاکٹر پریم چندر پانڈے (شیو نادار یونیورسٹی) نے لیکچر دیا جس کا عنوان تھا:ویٹ لینڈ کے قدرتی ماحول کی حرکیات اور حیاتیاتی تنوع کے لیے ملٹی-سینسر ریموٹ سینسنگ کا انضمام۔ اس نشست کی نظامت ڈاکٹر احمد مسعود خان نے کی، جبکہ پروفیسر ستیش کمار (چیئرپرسن، شعبہ وائلڈ لائف سائنسز) نے خطاب کرتے ہوئے سیٹلائٹ اور جدید سینسر ٹکنالوجی کے ذریعے ویٹ لینڈ کی نگرانی اور تحفظ کی منصوبہ بندی پر روشنی ڈالی۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ