بھارتی طبی روایت کے وقار کے نام: آئی ایم اے آیوش کا 39 واں سالانہ اجلاس قومی سطح پر منعقد
نئی دہلی، 14، اکتوبر (ہ س)۔ملک کی قدیم اور سدا بہار طبی روایات — آیوروید، یونانی، سدھ وغیرہ — کے فروغ اور معالجین کے حقوق کے تحفظ کے لیے وقف تنظیم انٹیگریٹڈ میڈیکل ایسوسی ایشن (IMA-AYUSH) نے اپنا39 واں سالانہ تقریب اور بھگوان دھنونتری جینتی نئی دہل
بھارتی طبی روایت کے وقار کے نام: آئی ایم اے آیوش کا 39 واں سالانہ اجلاس قومی سطح پر منعقد


نئی دہلی، 14، اکتوبر (ہ س)۔ملک کی قدیم اور سدا بہار طبی روایات — آیوروید، یونانی، سدھ وغیرہ — کے فروغ اور معالجین کے حقوق کے تحفظ کے لیے وقف تنظیم انٹیگریٹڈ میڈیکل ایسوسی ایشن (IMA-AYUSH) نے اپنا39 واں سالانہ تقریب اور بھگوان دھنونتری جینتی نئی دہلی کے این ڈی ایم سی آڈیٹوریم، پارلیمنٹ اسٹریٹ میں نہایت شاندار انداز میں منعقد کیا۔

تقریب کا آغاز دہلی کے معزز میئر جناب راجہ اقبال سنگھکی جانب سےدھنونتری پوجاکے ساتھ ہوا، جس کے بعد دھنونتری وندنا کی خوش الحان پاٹھ کے ساتھ رسمی افتتاح عمل میں آیا۔

تقریب کی صدارت ڈاکٹر ایم بی گور (ڈائریکٹر، چودھری برہم پرکاش آیوروید سنستھان) نے کی، جب کہ ڈاکٹر پی کے پراپتی (ڈائریکٹر، آل انڈیا انسٹیٹیوٹ آف آیوروید - AIIA) مہمانِ خصوصی کے طور پر شریک ہوئے۔ اس موقع پر ممتاز مہمانوں میں سینئر صحافی ڈاکٹر کے ڈی پاتھک اور ڈاکٹر ودییاوتی (ڈین، ایس جی ٹی یونیورسٹی، گروگرام) شامل تھے۔ تمام معززین کا استقبال تنظیم کے سرپرست ڈاکٹر آر ایس چوہان اور ڈاکٹر او پی وشیستھ، قومی صدر ڈاکٹر این کے چھاونیا، جنرل سیکریٹری ڈاکٹر رمن کھنہ اور دہلی ریاستی صدر ڈاکٹر ارون کٹاریہ نے گلپوشی اور یادگاری نشان دے کر کیا۔ ڈاکٹر رامپھل پانچال، میڈیا انچارج اور لیگل کمیٹی کے چیئرمین نے بتایا کہ آیوروید میں نمایاں خدمات پر ڈاکٹر بھیم بھٹ اور یونانی طب میں غیر معمولی خدمات پر پروفیسر حکیم محمد مظاہر عالم کو دھنونتری ایوارڈ سے نوازا گیا، جب کہ دیگر معالجین کو سشرت ایوارڈ اور چرک ایوارڈ جیسے اعزازات سے بھی سرفراز کیا گیا۔ڈاکٹر ایس پی پانڈے کو تنظیم کے لیے طویل المدتی خدمات پر لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ پیش کیا گیا، جسے ڈاکٹر آر ایس چوہان نے پیش کیا۔

اپنے خطاب میں محترم میئر جناب راجہ اقبال سنگھ نے کہا کہ آیوروید ایک ایسی طب ہے جس میں کوئی بھی بیماری لاعلاج نہیں؛ میں نے خود اپنے فیشیل پیرالائسز کا کامیاب علاج آیوروید سے کروایا۔ انہوں نے دہلی میونسپل کارپوریشن کے تحت آیوروید اور یونانی ادویہ خانوں میں اضافے کا اعلان بھی کیا، جو عوام کے ساتھ ساتھ معالجین کے لیے بھی سودمند ہوگا۔مختلف ریاستوں جیسے ہریانہ (فریدآباد، پانی پت، کرنال، کیتھل، جھجر)، ہماچل پردیش، راجستھان اور اتر پردیش سے آئے معالجین کو بھی اعزازات سے نوازا گیا۔ ڈاکٹر کیشو شرما نے بھگوان دھنونتری کی تاریخی، روحانی اور آیورویدک اہمیت پر سیر حاصل خطاب پیش کیا۔

ڈاکٹر آر ایس چوہان نے تنظیم کی 40 سالہ جدوجہد کو اجاگر کرتے ہوئے بتایا کہ IMA-AYUSH ایک غیر سرکاری ادارہ ہونے کے باوجود بھارتی طب کی ترقی اور ڈاکٹروں کے حقوق کے لیے مسلسل سرگرم ہے، اور آیوش وزارت کا قیام اسی جدوجہد کا ثمر ہے۔ڈاکٹر رمن کھنہ نے تنظیم کی سالانہ رپورٹ پیش کرتے ہوئے قانونی کامیابیوں اور مستقبل کی حکمت عملی پر روشنی ڈالی، جب کہ ڈاکٹر پانچال نے بتایا کہ تنظیم نے دہلی ہائی کورٹ سے آیوروید کونسل کے فزیکل الیکشن کا حکم حاصل کیا، سپریم کورٹ سے انٹیگریشن رائٹس پر اسٹے لیا، ISM ڈاکٹروں کے میڈیکل سرٹیفکیٹ کو ڈرائیونگ لائسنس کے لیے تسلیم کروایا، اور سالانہ CME پروگرامز کا انعقاد کیا جو رجسٹریشن کی تجدید کے لیے ضروری ہیں۔

میڈیا کے تعاون کے اعتراف میں تنظیم نے محترمہ وجیالکشمی (ہندستھان سماچار)، جناب اشوک کنکر (کھیل ٹوڈے)، دیپک چوبے (IANS)، پائل بنرجی (PTI)، اجیت سنگھ (راشٹریہ چھاترا شکتی)، سِدھارتھ PRO، AIIA)، التجا عثمانی (UNI، اردو)، اور ڈاکٹر فرمان علی (اردو میڈیا) کو شال اور یادگاری نشان دے کر اعزاز سے نوازا گیا۔

تقریب میں جاری ہونے والی سالانہ یادگار (سماڑیکا) کا اجرا میئر محترم نے کیا، جسے چیف ایڈیٹر ڈاکٹر لو کمار اور ایڈیٹوریل بورڈ کے ارکان ڈاکٹر راجیف ملہوترا، ڈاکٹر محمد اشد، ڈاکٹر شیلش دیویدی، ڈاکٹر کے کے سنگھل اور ڈاکٹر جتندر گور نے ترتیب دیا۔ میئر نے اس موقع پر آیوروید و یونانی نظام طب کے فروغ کا یقین دلایا۔تقریب کے اختتام پر ڈاکٹر ارون کٹاریہ نے تمام مہمانوں، معالجین اور شرکائ کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande