معروف اسلامی اسکاکر ڈاکٹر ظفر الاسلام خان کوچھٹا شاہ ولی اللہ ایوارڈ 2015سے نوازا جائے گا
نئی دہلی،27 جون (ہ س)۔29جون 2026 بروز دوشنبہ کو شاہ ولی اللہ انسٹی ٹیوٹ نئی دہلی اور غالب انسٹی ٹیوٹ کے زیر اہتمام مجموعہائے رسائل امام شاہ ولی اللہ پر مذاکرہ اور مجموعہ رسائل امام شاہ ولی اللہ جلد دھم کا اجراءعمل میں آئیگا اور اسی موقع پر معروف اس
معروف اسلامی اسکاکر ڈاکٹر ظفر الاسلام خان کوچھٹا شاہ ولی اللہ ایوارڈ 2015سے نوازا جائے گا


نئی دہلی،27 جون (ہ س)۔29جون 2026 بروز دوشنبہ کو شاہ ولی اللہ انسٹی ٹیوٹ نئی دہلی اور غالب انسٹی ٹیوٹ کے زیر اہتمام مجموعہائے رسائل امام شاہ ولی اللہ پر مذاکرہ اور مجموعہ رسائل امام شاہ ولی اللہ جلد دھم کا اجراءعمل میں آئیگا اور اسی موقع پر معروف اسلامی اسکالر ڈاکٹر ظفرالاسلام خان متر جم قرآن عظیم (انگریزی) کو انکی علمی، ادبی،تفسیری،صحافتی، سماجی اور ملی خدمات کے اعتراف میں باوقار اعزاز: چھٹا شاہ ولی اللہ ایوارڈ2015سے اہم شخصیات کے ذریعہ تفویض کیا جائیگا۔ اوران کی متنوع علمی خدمات پر اظہار خیال کیا جائے کا۔ عطاءالر حمن قاسمی چیئرمین شاہ ولی اللہ انسٹی ٹیوٹ نئی دہلی کے اخباری بیان کے مطابق یہ مذاکرہ پروفیسر صدیق الرحمن قدوا ئی کی صدارت میں عمل میں آئیگا جس میں نامور علماءاورممتاز دانشوروان کے تاثرات اورخطاباب ہو نگے اور شاہ ولی اللہ کے افکار ونظریات کی افادیت ومعنویت پر گفتگو کی جائے گی۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Md Owais Owais


 rajesh pande