مولانا غیاث احمد رشادی کا چار روزہ دورہ آسام،زیر تعمیر بیس مساجد، ایک سو دس مراکز نسوان ، تین عصری اسکولوں اور سینکڑوں بورویلس کا جائزہ لیا
گوہاٹی،27جون(ہ س)۔مولانا غیاث احمد رشادی صدر صفا بیت المال و منبر و محراب فاونڈیشن نے 23 جون تا 26 جون جناب مصباح الدین صاحب ایڈوکیٹ و ڈائرکٹر کرک سائیڈ انٹرنیشنل اسکول کے ساتھ ریاست آسام کا دورہ کیا جہاں صفا بیت المال اور منبر و محراب فاونڈیشن کے
زیر تعمیر بیس مساجد، ایک سو دس مراکز نسوان ، تین عصری اسکولوں اور سینکڑوں بورویلس کا جائزہ


گوہاٹی،27جون(ہ س)۔مولانا غیاث احمد رشادی صدر صفا بیت المال و منبر و محراب فاونڈیشن نے 23 جون تا 26 جون جناب مصباح الدین صاحب ایڈوکیٹ و ڈائرکٹر کرک سائیڈ انٹرنیشنل اسکول کے ساتھ ریاست آسام کا دورہ کیا جہاں صفا بیت المال اور منبر و محراب فاونڈیشن کے اشتراک سے مساجد کی تعمیر کا سلسلہ گزشتہ تیرہ سال سے جاری ہے۔ ان دنوں بیس مساجد زیرِ تعمیر ہیں ، واضح ہو کہ 2013 سے 2026 تک ریاست ا?سام میں مولانا غیاث احمد رشادی صاحب کی راست نگرانی میں 300 مساجد کی تعمیر مکمل ہوچکی ہے اور یہ مساجد ان غربت زدہ اور پسماندہ دیہاتوں میں تعمیر کی گئی ہیں جہاں کے مسلمان غربت کی ا?خری سطح پر زندگی بسر کر رہے ہیں جہاں ترقی یافتہ اس دور میں بھی بانس سے بنی جھونپڑی نما خستہ حال مسجدوں میں وہاں نمازیں پڑھی جا رہی ہیں، مولانا رشادی نے گزشتہ تیرہ سالوں میں تین سو پختہ مسجدیں تعمیر کروائی ہیں اور یہ سلسلہ ہنوز جاری ہے۔ ریاست آسام کے ان غربت زدہ دیہاتوں میں پانی ایک بڑا مسئلہ ہے وہ لوگ پاک و شفاف اور صحت بخش پانی سے محروم ہیں۔

آئرن والا پانی وہاں عام طور پر استعمال ہوتا ہے ہزاروں مسجدیں مدارس اور عوام ابھی بھی اطمینان بخش پانی سے محروم ہیں، مولانا رشادی نے اہل خیر کے تعاون سے یہاں بورویلس کی تنصیب کا سلسلہ شروع کیا اور تیرہ سال کی مدت میں دو ہزار سے زائد بورویلس کی تنصیب کی گئی جو مساجد مدارس اور عوامی جگہوں پر تنصیب کی گئیں ،اس ریاست کی عورتوں کی دین سے ناواقفیت کو پیش نظر رکھتے ہوئے دو سال قبل یہاں مراکز نسوان قائم کیے گئے اور اس وقت ایک سو دس مراکز نسوان میں تقریبا دس ہزار خواتین روزانہ دو گھنٹے کی ترتیب پر تعلیم و تربیت حاصل کررہی ہیں، مولانا نے ان ہزاروں خواتین سے حالیہ سفر میں خطاب بھی کیا اور ان میں انعامات کی تقسیم بھی ہوئی ،مولانا نے ان خواتین کو دین و ایمان کے ساتھ اور نیک اعمال کے ساتھ زندگی بسر کرنے کی تلقین کی ،آج ریاست آسام میں منبر و محراب فاونڈیشن کا یہ انقلابی کام ہورہا ہے، ایک سو دس عالمات بحیثیت معلمہ تعلیم دے رہی ہیں ،مولانا رشادی نے ایم ایم ایف گروپ آف اسکولس کا ایک ایسا شعبہ قائم کیا جس سے شہر حیدرآباد ،تلنگانہ اور کرناٹک میں چار اسکولس اور اس کے علاوہ ریاست ا?سام میں تین اسکولس قائم کرچکے ہیں حالیہ سفر میں اس ریاست آسام کے ان تینوں اسکولوں کا بھی جائزہ لیا ،مینجمنٹ اور ٹیچرس سے مشاورت کی اور ان کی رہبری بھی کی گئی اور تعلیمی نظام اور اسکولی سسٹم میں گہرا تجربہ رکھنے والی شخصیت جناب محمد مصباح الدین صاحب ایڈوکیٹ نے اپنے تجربات کی روشنی میں تعلیمی نظام سے ان اسکولوں کے ذمہ داران کو ا?گاہ کیا، مولانا رشادی نے مسجد حمید نوگاوں میں بوقت جمعہ خطاب بھی کیا اور مسلمانوں کو مدنی تہذیب سے قریب آنے اور نبی رحمت کی سنتوں کو اختیار کرنے کی تلقین بھی کی۔ ریاست آسام کے سفر سے واپسی پر مولانا نے یہاں کی عوام سے اپیل کی کہ ریاست آ?سام ابھی بھی غربت زدہ ریاست ہے جہاں سینکڑوں مدارس وسائل سے محروم ، انتہائی خستہ حالت میں چل رہے ہیں ، مہمانان رسول بنیادی سہولیات سے محروم ہیں، حالیہ سفر میں مولانا نے بیسیوں مدارس کے دورے کیے جہاں کی عمارتیں بانس سے بنی ہوئی ہیں ، مولانا نے اس عزم کا اظہار کیا کہ یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم اس ریاست کے مسلمان بھائیوں کی مدد کریں۔ جو اہل خیر حضرات اس علاقہ میں کسی بھی طرح کا تعاون کرنا چاہتے ہوں تو بالراست موبائل نمبر 9394419811پر رابطہ کریں۔ان شاء اللہ مکمل رہبری کی جائے گی۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Md Owais Owais


 rajesh pande