
آن لائن فراڈ سے پریشان کسٹم افسر کے بیٹے نے خودکشی کرلی ، چار افراد کے خلاف مقدمہ درج
ممبئی، 14 اکتوبر(ہ س)۔
ممبئی میں
ایک افسوسناک واقعے نے سائبر جرائم کے خطرناک پھیلاؤ کو اجاگر کر دیا ہے۔ ایک کسٹم
افسر کے 29 سالہ بیٹے وویک نے مبینہ آن لائن فراڈ میں لاکھوں روپے گنوانے کے بعد
17 جولائی کو خودکشی کر لی۔ اس سانحے کے بعد گورنمنٹ ریلوے پولیس (جی آر پی) نے
چار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔
کرلا جی
آر پی کے سینئر انسپکٹر سمبھاجی یادو کے مطابق، ملزمان کی شناخت گووند اہیروار، سشیل
کمار مشرا، امان عباس، اور ہرجیت سنگھ سندھو کے طور پر کی گئی ہے۔ پولیس کے مطابق،
وویک کا تعلق پوائی سے تھا اور وہ انجینئرنگ کی تعلیم حاصل کر رہا تھا۔
تفتیشی
رپورٹ کے مطابق، وویک نے رواں سال کے اوائل میں ایک گیمنگ–کم–انوسٹمنٹ پلیٹ فارم
استعمال کرنا شروع کیا۔ ایپ کے مطابق، اگر صارف کوئز کے صحیح جوابات دیتا تو سرمایہ
دوگنا ہو جاتا۔ 15 جولائی کو وویک نے 1,000 روپے لگائے اور 2,000 روپے حاصل کیے۔
بعد میں 8,000 روپے کی سرمایہ کاری پر 16,000 روپے ملنے کے بعد اسے ایپ پر مکمل یقین
ہو گیا۔
پولیس
نے بتایا کہ اس کے بعد وویک نے 80,000 روپے مزید جمع کیے اور اپنے والد سے 1 لاکھ
روپے اور مانگے۔ تاہم والد نے مزید رقم دینے سے انکار کیا اور اسے خبردار کیا کہ یہ
اسکیم ایک آن لائن دھوکہ ہو سکتی ہے۔ اسی
دوران وویک کو ٹیلی گرام ایپ پر مختلف نمبروں سے پیغامات آنے لگے، جن میں دھمکیاں
دی گئیں کہ اگر وہ مزید رقم نہیں بھیجے گا تو اس کی ساری سرمایہ کاری ضائع ہو جائے
گی۔ ان دباؤ کے نتیجے میں وویک شدید ذہنی تناؤ میں آ گیا۔ پولیس
کے مطابق، وویک نے وکرولی اور گھاٹ کوپر اسٹیشنوں کے درمیان چلتی ٹرین کے آگے کود
کر اپنی جان دے دی۔ جائے وقوعہ سے ایک خودکشی نوٹ برآمد ہوا، جس میں اس نے مکمل
تفصیل درج کی۔
تفتیش میں
پتہ چلا کہ رقم مدھیہ پردیش اور دیگر ریاستوں کے بینک کھاتوں میں منتقل کی گئی تھی۔
پولیس نے اسی بنیاد پر مذکورہ چار افراد کے خلاف خودکشی کے لیے اکسانے اور سائبر
فراڈ کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔
جی آر پی
کے سینئر افسر نے بتایا کہ پولیس ٹیمیں ان پتوں پر چھاپے مارنے جا رہی ہیں جو
ملزمان نے بینک کھاتہ کھولتے وقت فراہم کیے تھے۔ افسر نے یقین ظاہر کیا کہ جلد
تمام ملزمان کو گرفتار کر کے عدالت کے سامنے پیش کیا جائے گا
ہندوستھان
سماچار
ہندوستان سماچار / جاوید این اے