
نئی دہلی، 25 جون (ہ س)۔ دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر ترنجیت سنگھ سندھو نے جمعرات کو مشرقی دہلی میں سنجے جھیل کا دورہ کیا اور وہاں جاری بحالی اور تزئین کاری کے کاموں کا جائزہ لیا۔ دہلی ڈیولپمنٹ اتھارٹی (ڈی ڈی اے) کے اہلکار بھی سائٹ کے معائنہ کے دوران موجود تھے۔ عہدیداروں نے لیفٹیننٹ گورنر کو 52 ایکڑ پر محیط جھیل اور آس پاس کے 165 ایکڑ کے محفوظ جنگلات کو بحال کرنے کے مرحلہ وار ایکشن پلان سے آگاہ کیا۔
لیفٹیننٹ گورنر نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ اس اہم ’’بلیو-گرین‘‘ (پانی اور سر سبز)علاقے کو ہر موسم میں صاف ستھرا اور سیر و تفریح کیجگہ میں تبدیل کرنے کے لیے کئی اہم اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے دہلی جل بورڈ کو پائپ لائن کی مرمت میں تیزی لانے کی ہدایت دی گئی ہے تاکہ ڈلو پورہ سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹ سے صاف پانی کی مسلسل فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے۔
انہوں نے کہا کہ جھیل کی حفاظت اور پھر سے اسے بحال کرنے کے لیے جھاڑیوں کو مسلسل ہٹانے، کائی کو صاف کرنے اور جیو ٹیکسٹائل ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے پشتے کی ڈھلوانوں کو مضبوط کرنے کا کام پہلے سے ہی چل رہاہے۔ مستقبل کے مراحل میں پانی کے رکے ہوئے بہاؤ کو ٹھیک کرنے، زیر زمین پانی کے ریچارج کو بڑھانے کے لیے بایو -سویلز کی تنصیب، بایو -ریمیڈیئشن کے اقدامات کرنے اور اور پانی میں گھلی آکسیجن کی سطح کو بہتر بنانے کے لیے ایریٹر اور فوارے نصب کرنے پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔
لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ اس کے علاوہ 5000 دیسی درخت لگا کر اس علاقے کی ماحولیاتی حیاتیاتی تنوع کو مزید تقویت بخشی جائے گی۔ ہم سنجے جھیل کو اس کی سابقہ شان میں بحال کرنے کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد