لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے سری نگر فوجی ہیڈکوارٹر میں کوکرناگ میں شہید ہونے والے فوجی بہادروں کو خراج عقیدت پیش کیا
سرینگر، 11 اکتوبر (ہ س): ۔لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے ہفتہ کو کوکرناگ آپریشن میں شہید ہونے والے فوجی جوانوں کو گل پوشی کی اور انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔ تفصیلات کے مطابق بہادروں، لانس نایک حوالدار پالاش گھوش اور لانس نائیک سوجے گھوش نے سخت موسمی
تصویر


سرینگر، 11 اکتوبر (ہ س): ۔لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے ہفتہ کو کوکرناگ آپریشن میں شہید ہونے والے فوجی جوانوں کو گل پوشی کی اور انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔ تفصیلات کے مطابق بہادروں، لانس نایک حوالدار پالاش گھوش اور لانس نائیک سوجے گھوش نے سخت موسمی حالات میں کوکرناگ کے کشتواڑ رینج میں انسداد دہشت گردی آپریشنز کرتے ہوئے عظیم قربانی دی۔ ایل جی نے کہا، میں اپنی فوج کے بہادر حوالدار پالاش گھوش اور لانس نائیک سوجے گھوش کی عظیم قربانی کو سلام پیش کرتا ہوں۔ قوم ہمارے سپاہیوں کی مثالی بہادری اور بے لوث خدمات کی ہمیشہ شکر گزار رہے گی۔ ہم غم کی اس گھڑی میں اپنے شہداء کے خاندانوں کے ساتھ یکجہتی کے ساتھ کھڑے ہیں۔ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Aftab Ahmad Mir


 rajesh pande