ٹینٹ کے گودام میں زبردست آتشزدگی، لاکھوں مالیت کا نقصان
فیروز آباد، 11 اکتوبر (ہ س)۔ ٹنڈلا پولیس اسٹیشن کے اسٹیشن روڈ سرسوتی نگر میں ٹینٹ گودام میں ہفتہ کو آگ لگ گئی۔ فائر بریگیڈ اور پولیس نے موقع پر پہنچ کر کافی کوشش کے بعد آگ پر قابو پالیا۔ آگ لگنے سے لاکھوں کا نقصان ہوا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہو
ٹینٹ کے گودام میں زبردست آتشزدگی، لاکھوں مالیت کا نقصان


فیروز آباد، 11 اکتوبر (ہ س)۔

ٹنڈلا پولیس اسٹیشن کے اسٹیشن روڈ سرسوتی نگر میں ٹینٹ گودام میں ہفتہ کو آگ لگ گئی۔ فائر بریگیڈ اور پولیس نے موقع پر پہنچ کر کافی کوشش کے بعد آگ پر قابو پالیا۔ آگ لگنے سے لاکھوں کا نقصان ہوا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

ٹنڈلا تھانہ علاقہ میں اسٹیشن روڈ پر سرسوتی نگر میں کینرا بینک کے پیچھے ایک ٹینٹ گودام ہے۔ ہفتہ کی صبح لوگ اس وقت حیران رہ گئے جب انہوں نے ٹینٹ گودام سے اچانک آگ کے شعلے بلند ہوتے دیکھے۔ شور سن کر لوگوں کا ہجوم جمع ہوگیا۔ مقامی لوگوں نے فوری طور پر پولیس کو اطلاع دی۔ ٹنڈلہ پولیس اسٹیشن اور فائر بریگیڈ کی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر آگ بجھانے کا کام شروع کردیا۔ گودام میں رکھے کپڑے، آرائشی سامان اور دیگر سامان جل کر راکھ ہو گیا جس سے بڑے مالی نقصان کا خدشہ ہے۔ شکر ہے کہ اس حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

ٹینٹ ہاو¿س آپریٹر امیش سریواستو نے بتایا کہ گودام میں شادیوں اور دیگر تقریبات کے لیے رکھا گیا قیمتی سامان آگ میں جل کر خاکستر ہوگیا۔ انہوں نے انتظامیہ سے مناسب تحقیقات کا مطالبہ کیا۔ پولیس نے ضروری قانونی کارروائی شروع کر دی ہے اور آگ لگنے کی اصل وجہ کی تحقیقات کر رہی ہے۔سی ایف او ستیندر پانڈے نے بتایا کہ اطلاع ملنے پر فائر بریگیڈ کی ایک گاڑی جائے وقوعہ پر پہنچی اور آگ پر قابو پالیا۔ آگ لگنے کی وجہ اور نقصان کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande