اے ایم یو کی دو طالبات نے جامعہ ہمدرد ماڈل اقوام متحدہ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا
اے ایم یو کی دو طالبات نے جامعہ ہمدرد ماڈل اقوام متحدہ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا علی گرھ، 11 اکتوبر (ہ س)۔ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے ویمنس کالج کی بی اے (سیاسیات) تیسرے سمسٹر کی دو طالبات نے جامعہ ہمدرد ماڈل اقوام متحدہ مقابلے میں نمایاں ک
اے ایم یو کی دو طالبات جامعہ مقابلہ مین شرکت کرنے والی


اے ایم یو کی دو طالبات نے جامعہ ہمدرد ماڈل اقوام متحدہ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا

علی گرھ، 11 اکتوبر (ہ س)۔ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے ویمنس کالج کی بی اے (سیاسیات) تیسرے سمسٹر کی دو طالبات نے جامعہ ہمدرد ماڈل اقوام متحدہ مقابلے میں نمایاں کامیابی حاصل کر کے ادارے کا نام روشن کیا۔

فلک ناز نے اپنی غیر معمولی سفارتی صلاحیتوں اور مؤثر نمائندگی کی بنیاد پر بیسٹ ڈیلیگیٹ ایوارڈ جیتا جبکہ شیزا کو ان کی بامعنی گفتگو اور فعال شرکت پر اسپیشل مینشن ایوارڈ سے نوازا گیا۔

ویمنس کالج کے پرنسپل پروفیسر مسعود انور علوی نے دونوں طالبات کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ وہ مستقبل میں بھی اے ایم یو کا نام روشن کرتی رہیں گی۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ


 rajesh pande