عبداللہ اسکول میں یوم سر سید تقریبات کا اہتمام
علی گرھ, 11 اکتوبر (ہ س)۔ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے عبداللہ اسکول میں یوم سر سید تقریبات نہایت جوش و خروش کے ساتھ منعقد ہوئیں، جس میں یونیورسٹی کے بانی، سر سید احمد خاں کو شایان شان خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ تقریب میں مختلف تخلیقی سرگرمیاں منعقد کی گ
عبداللہ اسکول تقریب


علی گرھ, 11 اکتوبر (ہ س)۔ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے عبداللہ اسکول میں یوم سر سید تقریبات نہایت جوش و خروش کے ساتھ منعقد ہوئیں، جس میں یونیورسٹی کے بانی، سر سید احمد خاں کو شایان شان خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ تقریب میں مختلف تخلیقی سرگرمیاں منعقد کی گئیں، جن میں سر سید احمد خاں کا پورٹریٹ بنانے کا مقابلہ، اے ایم یو کی عمارات پر مبنی پوسٹر سازی مقابلہ، اور سر سید احمد خاں کی زندگی و نظریات پر مبنی کوئز مقابلہ شامل تھے۔ طلبہ نے جوش و جذبے سے ان مقابلوں میں حصہ لیا اور سر سید کے اصلاحی افکار سے واقفیت کا مظاہرہ کیا۔

تقریب کے مہمانِ خصوصی شعبہ تعلیم کے پروفیسر ساجد جمال تھے، جبکہ مہمانِ اعزازی کے طور پر شعبہ جغرافیہ کی ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر صالحہ جمال شریک ہوئیں۔

اپنی تقاریر میں مقررین نے سر سید احمد خاں کے وِژن پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ان کا مقصد ایسی تعلیمی بنیاد رکھنا تھا جو جدید سائنسی تعلیم کو اخلاقی و روحانی اقدار کے ساتھ ہم آہنگ کرے تاکہ طلبہ کی ہمہ جہت نشو و نما ہو اور وہ ایک ہاتھ میں قرآن، دوسرے میں سائنس و فلسفہ، اور سر پر ایمان کا تاج لے کر آگے بڑھیں۔

تقریب کا انعقاد مسز عمرہ ظہیر (سپرنٹنڈنٹ، عبداللہ اسکول) کی نگرانی میں ہوا، جبکہ جناب محمد معراج الدین نے بطور کوآرڈینیٹر فرائض انجام دیے۔ پروگرام کی کامیابی میں اسکول کی اساتذہ انا فاطمہ، اسماء، عرشیہ آفتاب اور دیگر نے بھرپور تعاون کیا۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ


 rajesh pande