مدھیہ پردیش کے ساگر میں بے قابو ڈمپر کی زد میں آکر سنگھ کے وبھاگ کاریہواہ اور ان کی اہلیہ کی موت
وزیر اعلی ڈاکٹر موہن یادو نے حادثے پر غم کا اظہار کیا ساگر، 11 اکتوبر(ہ س)۔ مدھیہ پردیش کے ساگر ضلع میں ہفتہ کو سنگھ کے وبھاگ کاریہواہ اور ان کی بیوی کی بے قابو ڈمپر کی زد میں آکر موت ہوگئی۔ وزیر اعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو نے حادثے پر افسوس کا اظہار
محکمہ کے سکریٹری اشوک دوبے کی فائل فوٹو وزیر اعلیٰ نے پوسٹ کی ہے۔


محکمہ کے سکریٹری اشوک دوبے کی فائل فوٹو وزیر اعلیٰ نے پوسٹ کی ہے۔


وزیر اعلی ڈاکٹر موہن یادو نے حادثے پر غم کا اظہار کیا

ساگر، 11 اکتوبر(ہ س)۔

مدھیہ پردیش کے ساگر ضلع میں ہفتہ کو سنگھ کے وبھاگ کاریہواہ اور ان کی بیوی کی بے قابو ڈمپر کی زد میں آکر موت ہوگئی۔ وزیر اعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو نے حادثے پر افسوس کا اظہار کیا۔

قومی شاہراہ 44 پر سرکھی گاوں کے قریب آج ایک تیز رفتار ڈمپر نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی۔ اس حادثے میں بائک سوار راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) ساگر کے وبھاگ کاریہواہ اور ان کی بیوی اس حادثے میں ہلاک ہو گئے۔ حادثہ اتنا شدید تھا کہ خاتون کی ٹانگیں اور سر اس کے جسم سے علیحدہ ہو گئے۔ ڈمپر اس کے باقی جسم کے اوپر چڑھ گیا۔ لاشوں کی حالت اتنی خراب تھی کہ انہیں پوٹلی میں لے جانا پڑا۔

راشٹریہ سویم سیوک سنگھ ساگر کے وبھاگ کاریہواہ اور سرکاری ٹیچر اشوک دوبے (45) ہفتہ کو اپنی بیوی رادھا دوبے کے ساتھ بائیک پر اپنے آبائی گاؤں نہرماؤ جا رہے تھے۔ اسی دوران نیشنل ہائی وے 44 پر سرکھی کے قریب بن رہے اوور برج کے نیچے سامنے سے آرہے تیز رفتار ڈمپر نے ان کی بائک کو ٹکر مار دی۔ ٹکر کے باعث میاں بیوی سڑک پر گر گئے اور ڈمپر ان کے اوپر سے گزر گیا۔ حادثے کے بعد ان کی موٹر سائیکل ڈمپر کے نیچے پھنس گئی۔ حادثے میں میاں بیوی کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔

راہگیروں کی اطلاع پر سرکھی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی اور مسخ شدہ لاشوں کا پنچ نامہ تیار کر کے پوٹلی میں باندھ کر اسپتال پہنچایا۔ پولیس کے مطابق حادثے کے بعد ڈمپر ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا۔ پولیس نے ڈمپر کو قبضے میں لے کر نامعلوم ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

بتایا جاتا ہے کہ اشوک دوبے کے بچے ساگر میں پڑھتے ہیں۔ وہ ایک دن پہلے ہی ساگر آئے تھے۔ جمعہ کو انہوں نے اپنی بیوی کے ساتھ کروا چوتھ کی پوجا کی، جس کے بعد وہ ہفتہ کی صبح اپنی بیوی رادھا کے ساتھ گاوں واپس آ رہے تھے کہ یہ حادثہ پیش آیا۔

وزیر اعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو نے سوشیل میڈیا کے ذریعے حادثے پر غم کا اظہار کیا اور کہا کہ راشٹریہ سویم سیوک سنگھ کے وبھاگ کاریہوا اشوک دوبے ساگر اور ان کی اہلیہ کا سڑک حادثہ میں بے وقت انتقال انتہائی افسوسناک ہے۔ میری تعزیت سوگوار خاندان کے ساتھ ہے۔ ایشور آنجہانی کی آتماوں کو سکون دے اور سوگوار خاندان کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی طاقت دے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande