کشتواڑ کے سگدی بلانہ میں مسافر گاڑی لینڈ سلائڈ کی زد میں آنے سے سات مسافر زخمی
کشتواڑ کے سگدی بلانہ میں مسافر گاڑی لینڈ سلائڈ کی زد میں آنے سے سات مسافر زخمی جموں، 11 اکتوبر (ہ س)۔ ضلع کشتواڑ کے سگدی بلانہ علاقے میں ہفتہ کی صبح ایک افسوسناک سڑک حادثہ پیش آیا، جب ایک کروزر گاڑی اچانک پیش آنے والی لینڈ سلائیڈ کی زد میں آ گئی۔
Accident


کشتواڑ کے سگدی بلانہ میں مسافر گاڑی لینڈ سلائڈ کی زد میں آنے سے سات مسافر زخمی

جموں، 11 اکتوبر (ہ س)۔ ضلع کشتواڑ کے سگدی بلانہ علاقے میں ہفتہ کی صبح ایک افسوسناک سڑک حادثہ پیش آیا، جب ایک کروزر گاڑی اچانک پیش آنے والی لینڈ سلائیڈ کی زد میں آ گئی۔ حادثے کے نتیجے میں کم از کم سات افراد زخمی ہوگئے۔

سرکاری ذرائع کے مطابق، زخمیوں کو مقامی لوگوں اور ریسکیو ٹیموں کی مدد سے فوری طور پر ضلع اسپتال کشتواڑ منتقل کیا گیا، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔ ادھر انتظامیہ نے حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی ہیں، جبکہ مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

بتا دیں کہ خطہ میں حالیہ موسلادھار بارشوں کی وجہ سے لینڈ سلائیڈنگ اور پہاڑیوں سے پتھر گرنے کا سلسلہ جاری ہے ۔گزشتہ روز قبل ضلع ڈوڈہ کے بھرت بگلہ علاقہ لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آنے سے ایک خاتون ہلاک جبکہ پانچ دیگر افراد زخمی ہوئے تھے ۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande