کٹھوعہ میں نامعلوم گاڑی نے اسکوٹی سوار لڑکی کو کچل ڈالا
جموں، 11 اکتوبر (ہ س)۔ ضلع کٹھوعہ میں جمعہ کی رات ایک دلخراش حادثے میں 17 سالہ لڑکی کی جان چلی گئی، جب وہ ایک نامعلوم گاڑی کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگئی۔
سرکاری ذرائع کے مطابق متوفی کی شناخت کرتیکا پنسترا دختر رام پال ساکن کٹھوعہ کے طور پر ہوئی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ وہ اپنی اسکوٹی پر سوار تھی کہ اچانک ایک تیز رفتار نامعلوم گاڑی نے زور دار ٹکر ماردی۔ حادثے کے نتیجے میں وہ سڑک کنارے شدید زخمی حالت میں پائی گئی۔
اطلاع ملتے ہی مقامی لوگوں نے اسے فوری طور پر گورنمنٹ میڈیکل کالج (جی ایم سی) کٹھوعہ منتقل کیا، جہاں ڈاکٹروں نے معائنے کے بعد اسے مردہ قرار دے دیا۔ پولیس نے لاش کو قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے میں رکھا ہے اور اس معاملے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / محمد اصغر