لوک نائک جے پرکاش نارائن کے یوم پیدائش پر نائب وزیر اعلیٰ سمراٹ نے خراج عقیدت پیش کیاپٹنہ، 11 اکتوبر (ہ س)۔ بہار کے نائب وزیر اعلیٰ سمراٹ چودھری نے مکمل انقلاب کے علمبردار، بہار کے سپوت، بھارت رتن، لوک نائک جے پرکاش نارائن کو ہفتہ کے روز ان کے یوم پیدائش پر ان کی تصویر پر گلپوشی کر کے خراج عقیدت پیش کیا۔سمراٹ چودھری نے اس موقع پر کہا کہ جے پرکاش نارائن کے ’’مکمل انقلاب‘‘ کے وژن کی گرمی اتنی شدید تھی کہ کانگریس پارٹی مرکز میں اقتدار سے محروم ہوگئی۔ جے پی نارائن نے ملک میں کانگریس پارٹی کی طرف سے لگائی گئی ایمرجنسی کو ختم کر دیا تھا۔ ملک کے لیے ان کے کارناموں کو فراموش نہیں کیا جا سکتا۔ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan