مہاراشٹر میں زمین کے تنازعات ایک ماہ میں نمٹانے کا فیصلہ
ممبئی ، 11 اکتوبر(ہ س)۔ مہاراشٹر حکومت نے زمین سے متعلق بڑھتے ہوئے تنازعات کو ختم کرنے کے لیے ایک اہم فیصلہ کیا ہے، جس کے تحت اب زمین کے جھگڑے ایک ماہ میں نمٹائے جائیں گے۔ حکومت نے اس سلسلے میں پرائیویٹ لائسن
مہاراشٹر میں زمین کے تنازعات ایک ماہ میں نمٹانے کا فیصلہ


ممبئی

، 11 اکتوبر(ہ س)۔

مہاراشٹر

حکومت نے زمین سے متعلق بڑھتے ہوئے تنازعات کو ختم کرنے کے لیے ایک اہم فیصلہ کیا

ہے، جس کے تحت اب زمین کے جھگڑے ایک ماہ میں نمٹائے جائیں گے۔ حکومت نے اس سلسلے میں

پرائیویٹ لائسنس یافتہ سرویئرس کی تقرری کا فیصلہ کیا ہے اور اس کے لیے نوٹیفکیشن

جاری کر دیا گیا ہے۔

یہ فیصلہ

نائب وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس کی سفارش پر کیا گیا ہے۔ اب تک سرکاری سرویئرس کی

محدود تعداد کے سبب زمین کے ایک سروے کیس کو مکمل ہونے میں 90 سے 120 دن لگتے تھے،

مگر اس نئے نظام سے اب تمام زیر التوا سروے مقدمات 30 دن کے اندر مکمل ہوں گے۔ اس

اقدام سے ریاست میں موجود تقریباً 3.12 کروڑ سروے کیسوں کے حل میں تیزی آئے گی۔

ریونیو

منسٹر چندر شیکھر باونکولے نے کہا کہ یہ اقدام ریاست کی تاریخ کا ایک انقلابی موڑ

ثابت ہوگا۔ ان کے مطابق، ذیلی تقسیم، حد بندی، جنگلاتی حقوق کے دعوے، بنجر زمین کی

نشاندہی، شہری و دیہی زمین کا سروے اور گنٹھے واری جیسے تمام معاملات اب تیزی سے

نمٹائے جائیں گے۔

انہوں

نے بتایا کہ حکومت ماہر اور تربیت یافتہ افراد کو پرائیویٹ لینڈ سرویئر کے طور پر

لائسنس دے گی جو جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے زمین کی پیمائش کریں گے۔ پیمائش کے بعد

تحصیل لینڈ ریکارڈ انسپکٹر، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ لینڈ ریکارڈ یا سٹی سروے آفیسر ان

دستاویزات کی جانچ اور تصدیق کریں گے۔

باونکولے

نے کہا کہ محکمہ ریونیو نے ایک وسیع منصوبہ تشکیل دیا ہے تاکہ زمین کی خرید و

فروخت کے دوران غلط بیانی یا وضاحتوں کے سبب پیدا ہونے والے تنازعات کو ختم کیا جا

سکے۔ ان کے مطابق، نیا نظام زمین کے لین دین میں شفافیت کو فروغ دے گا اور عوام کو

طویل عرصے سے درپیش مشکلات میں کمی آئے گی۔

ہندوستھان

سماچار

--------------------

ہندوستان سماچار / جاوید این اے


 rajesh pande