کولکاتا، 11 اکتوبر (ہ س)۔ بالی ووڈ کے میگا اسٹار امیتابھ بچن آج اپنا 83واں یوم پیدائش منا رہے ہیں۔ ملک بھر سے شائقین اور فلمی شخصیات کی جانب سے نیک خواہشات کا سلسلہ جاری ہے۔ دریں اثنا مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے بھی امیتابھ بچن کو ان کے ساتھ اپنے قریبی تعلقات کو یاد کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر انکے یوم پیدائش کی مبارکباد دی۔
اپنے پیغام میں وزیر اعلیٰ نے لکھا،”عظیم اداکار امیتابھ بچن جی کو یوم پیدائش کی دلی مبارکباد۔ ایشور آپ کو اچھی صحت، خوشیوں اور بہت سے متاثر کن سال عطا کرے۔“ انہوں نے مزید کہا،”امیتابھ جی کے ساتھ میرا قریبی تعلق 1984 کا ہے، جب ہم دونوں پہلی بار ہندوستانی پارلیمنٹ کے ممبر بنے تھے۔ یہ ایک اعزاز کی بات ہے کہ وہ اور جیا جی نے کئی بار کولکاتا انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کو اپنی شاندار موجودگی سے نوازا ہے۔ وہ ہمارے 'فیسٹیول فیملی' کے ممبر ہیں۔ امیتابھ جی کو سالگرہ مبارک ہو۔“
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد