کیشو پرساد موریo تتھاگت بدھ کی باقیات کے ساتھ روس روانہ
لکھنؤ، 11 اکتوبر (ہ س)۔ اتر پردیش کے نائب وزیر اعلیٰ کیشو پرساد موریہ ایک اعلیٰ سطحی وفد کے ساتھ 43 شاکیہ تنزین گیان وجر رنپوچھے اور 11 ممتاز ہندوستانی بودھ بھکشوؤں کے ساتھ ہندوستانی فضائیہ کے طیارے میں بھگوان تتھاگت بدھ کے مقدس پپرہوا آثار کو لے
Keshav Maurya leaves for Russia with Buddha remains


لکھنؤ، 11 اکتوبر (ہ س)۔ اتر پردیش کے نائب وزیر اعلیٰ کیشو پرساد موریہ ایک اعلیٰ سطحی وفد کے ساتھ 43 شاکیہ تنزین گیان وجر رنپوچھے اور 11 ممتاز ہندوستانی بودھ بھکشوؤں کے ساتھ ہندوستانی فضائیہ کے طیارے میں بھگوان تتھاگت بدھ کے مقدس پپرہوا آثار کو لے کر روس روانہ ہوگئے۔ نائب وزیر اعلی کے آفس سے موصولہ اطلاع کے مطابق کیشو پرساد موریہ آج صبح 6 بجے نئی دہلی کے لیے روانہ ہوئے۔

وہ 11 سے 18 اکتوبر تک روس میں جمہوریہ کلمیکیا کے دارالحکومت الیستا میں منعقد ہونے والی نمائش میں شرکت کریں گے۔ کیشو پرساد موریہ نے اپنے سوشل میڈیا اکاونٹ پر لکھا، ”یہ میرے لیے بہت خوش قسمتی کا لمحہ ہے کہ میں بھگوان بدھ کے مقدس پپروہوا کے آثار کو روس لاو¿ں۔ میں اس موقع کے لیے وزیر اعظم نریندر مودی کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں“۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande