لکھنؤ، 11 اکتوبر (ہ س)۔ اتر پردیش حکومت نے جمعہ کی رات دیر گئے چار آئی پی ایس افسران کا تبادلہ کر دیا۔ اس فہرست میں لکھنؤ پولیس کمشنریٹ میں ڈپٹی کمشنر آف پولیس (سنٹرل) آشیش سریواستو کو پولیس سپرنٹنڈنٹ، سیکورٹی ہیڈ کوارٹر، لکھنؤ کے طور پر نئی پوسٹنگ دی گئی ہے ۔
وکرانت ویر کو پولیس ہیڈ کوارٹر سے لکھنؤ کا ڈپٹی کمشنر پولیس مقرر کیا گیا ہے۔ انل کمار سنگھ کو کمانڈر، 28ویں بٹالین پی اے سی، اٹاوہ سے سپرنٹنڈنٹ آف پولیس، سیکورٹی ہیڈکوارٹر، لکھنؤ مقرر کیا گیا ہے۔ انیرودھ کمار کو سی آئی ڈی، لکھنؤ سے کمانڈر، 28ویں بٹالین پی اے سی، اٹاوہ منتقل کر دیا گیا ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد