سانبہ میں بین الاقوامی سرحد کے قریب پاکستانی ڈرون کی پرواز کے بعد سرچ آپریشن شروع
سانبہ میں بین الاقوامی سرحد کے قریب پاکستانی ڈرون کی پرواز کے بعد سرچ آپریشن شروع جموں، 11 اکتوبر (ہ س)۔ جموں و کشمیر کے ضلع سانبہ میں بین الاقوامی سرحد کے قریب دو پاکستانی ڈرونز کی موجودگی کی اطلاع ملنے کے بعد سیکورٹی فورسز نے وسیع تلاشی مہم شروع
Drone. Su


سانبہ میں بین الاقوامی سرحد کے قریب پاکستانی ڈرون کی پرواز کے بعد سرچ آپریشن شروع

جموں، 11 اکتوبر (ہ س)۔ جموں و کشمیر کے ضلع سانبہ میں بین الاقوامی سرحد کے قریب دو پاکستانی ڈرونز کی موجودگی کی اطلاع ملنے کے بعد سیکورٹی فورسز نے وسیع تلاشی مہم شروع کر دی ہے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق، جمعہ کی رات گئے گھگوال علاقے کے چلیاری گاؤں اور رامگڑھ کے چملیال گاؤں کے اوپر دو مشتبہ ڈرونز کو منڈلاتے ہوئے دیکھا گیا۔

اطلاع ملتے ہی بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) نے دونوں علاقوں کو گھیرے میں لے کر پولیس کے ساتھ مشترکہ تلاشی کارروائی شروع کی، تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ سرحد کے اس پار اسلحہ یا منشیات گرائے جانے کی کوئی کوشش نہ کی گئی ہو۔ذرائع کے مطابق، آخری اطلاعات موصول ہونے تک تلاشی مہم جاری تھی۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande