بھدوہی کو چھوٹا نہ سمجھئے، یہ یوپی کیمعاشی طاقت ہے: یوگی آدتیہ ناتھ
بھدوہی، 11 اکتوبر۔ وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے ہفتہ کو بھدوہی میں 49ویں قالین میلے کا افتتاح کیا۔ یہ میلہ، جسے کارپٹ ایکسپو مارٹ کہا جاتا ہے، 11 سے 14 اکتوبر تک چلے گا۔ وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ ہیلی کاپٹر کے ذریعے لکھنو¿ سے سیدھے بھیکھاری پور
Dont underestimate Bhadohi, it is economic powerhouse: Yogi


بھدوہی، 11 اکتوبر۔ وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے ہفتہ کو بھدوہی میں 49ویں قالین میلے کا افتتاح کیا۔ یہ میلہ، جسے کارپٹ ایکسپو مارٹ کہا جاتا ہے، 11 سے 14 اکتوبر تک چلے گا۔

وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ ہیلی کاپٹر کے ذریعے لکھنو¿ سے سیدھے بھیکھاری پور ہیلی پیڈ پر اترے اور پھر ایکسپو مارٹ میلے کے لیے گاڑی سے گئے۔ مقامی سیاست دانوں اور انتظامی عہدیداروں نے ان کا استقبال کیا۔ وزیر اعلیٰ نے فیتہ کاٹ کر میلے کا افتتاح کیا۔ افتتاح کے بعد انہوں نے کارپٹ شاپس کا معائنہ کیا۔

کارپٹ اسٹالز کے معائنہ کے دوران وزیر اعلیٰ کو مختلف قسم کے تحائف پیش کیے گئے۔ ایک قالین کے اسٹال پر، انہیں وزیر اعظم نریندر مودی کی قالین پر بنی تصویر کے علاوہ برآمد کنندہ نے انہیں قالین پر بنی ان کی تصویر بھی پیش کی جسے دیکھ کر وزیر اعلیٰ بہت خوش ہوئے اور برآمد کنندہ کی تعریف کی۔ اس دوران انہوں نے قالینوں کے اسٹالز کا قریب سے معائنہ کیا اور ان کے بارے میں معلومات جمع کیں۔

وزیراعلیٰ ڈسٹرکٹ جیل کے قیدیوں کی جانب سے بنائے گئے خوبصورت قالین دیکھ کر بہت خوش ہوئے۔ انہوں نے اسے بہترین کام قرار دیا۔وزیر اعلی کو قالین پر بنی ایک جے سی بی (بلڈوزر) مشین پیش کی گئی، کیونکہ وہ بلڈوزر بابا کے نام سے جانے جاتے ہیں اور انہوں نے جرائم پیشہ افراد اور مافیا کے خلاف بلڈوزر کا استعمال کیا ہے۔ وزیر اعلیٰ کو”جئے شری رام“ لکھی ہوئی تصویر پیش کی گئی، جس میں طاقت کی علامت گدا کے ساتھ قالین پر کندہ کیا گیا ہے۔

وزیراعلیٰ نے واضح کیا کہ قالین کی صنعت صرف ایک کاروبار نہیں ہے۔ یہ ہمارے کاریگروں اور دستکاروں کی ایک متحرک روایت ہے۔ آج یہ صنعت 2.5 سے 30 لاکھ لوگوں کو روزگار فراہم کرتی ہے اور تقریباً 17,000 کروڑ روپے کی سالانہ برآمدات کرتی ہے۔ یہ خواتین کی خود انحصاری کا ایک بڑا ذریعہ بن گئی ہے۔ حکومت زیادہ سے زیادہ خواتین کو اس صنعت سے جوڑنے کی کوشش کر رہی ہے تاکہ وہ گھر میں رہ کر مالی طور پر مضبوط بن سکیں۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ بھدوہی کو چھوٹا نہ سمجھئے،یہ ریاست اور ملک کی معاشی طاقت کی علامت ہے۔ 2014 سے پہلے یہ صنعت تقریباً معدوم تھی، لیکن آج یہ اتر پردیش کی پہچان بن چکی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ دیوالی کے موقع پر ریاست کے تمام 75 اضلاع میں سودیشی میلوں کا انعقاد کیا جا رہا ہے، جس میں بھدوہی قالین کی نمائش کے لیے خصوصی اسٹال لگائے گئے ہیں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande