وزیر اعلیٰ اتوار کو 12.6 کروڑ لاڈلی بہنوں کو 1,541 کروڑ روپے منتقل کریں گے
۔ 559 کروڑ روپے سے زیادہ کے ترقیاتی کاموں کا افتتاح کیا جائے گا اور سنگ بنیاد کی تقریبات منعقد کی جائیں گی
بھوپال، 11 اکتوبر (ہ س)۔ مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو اتوار 12 اکتوبر کو شیوپور ضلع میں منعقدہ ایک پروگرام کے ذریعے لاڈلی بہنا یوجنا کے تحت تقریباً ایک کروڑ 26 لاکھ 86 ہزار بہنوں کے بینک کھاتوں میں 29ویں قسط کے 1541 کروڑ روپے کی رقم ٹرانسفر کریں گے۔ میلے گراونڈمیں منعقدہ پروگرام کے ذریعے وہ شیوپور ضلع میں 98.87 کروڑ روپے کے ترقیاتی کاموں کا افتتاح کریں گے اور 460.40 کروڑ روپے کے تعمیراتی اور ترقیاتی کاموں کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔
پبلک ریلیشن آفیسر اونتیکا جیسوال نے ہفتہ کو بتایا کہ وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو اس تقریب میں مختلف سرکاری اسکیموں کے تحت مستفید ہونے والی بہنوں کو فائدہ پہنچائیں گے۔ ریاستی حکومت کی طرف سے خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے کیے جا رہے کام کے ایک حصے کے طور پر، وہ این آر ایل ایم کے تحت چلنے والے سیلف ہیلپ گروپوں کی خواتین کو 30 کروڑ 12 لاکھ روپے کی سی سی ایل رقم کا چیک حوالے کریں گے۔ اس کے علاوہ مکھیہ منتری دودھارو گائے مقابلہ ایوارڈ اسکیم، آچاریہ ودیا ساگر گئو سموردھن اسکیم، وزیراعظم مائیکرو فوڈ انٹرپرائز اپ گریڈیشن اسکیم، چیف منسٹر پبلک ویلفیئر سپورٹ اسکیم، وزیراعظم متسہ سمپدا اسکیم، نیشنل چائلڈ ہیلتھ پروگرام کے تحت مستحقین میں مفت علاج اسکیم، چیف منسٹر ویلفیئر میرج اسسٹنس اسکیم، دویانگ وواہ پروتساہن اسکیم اور دیگر اسکیموں کے تحت فوائد تقسیم کیے جائیں گے۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / انظر حسن