مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی سے سخت کارروائی کا مطالبہ
بھونیشور، 11 اکتوبر (ہ س)۔
اوڈیشہ کے وزیر اعلیٰ موہن ماجھی نے مغربی بنگال کے درگا پور میں اوڈیشہ کی ایک طالبہ کے ساتھ اجتماعی عصمت دری پر گہرے غم و غصے کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے اس واقعے کو انتہائی قابل مذمت اور تکلیف دہ قرار دیا۔ وزیر اعلیٰ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا کہ انہیں اس المناک واقعہ کی خبر سے بہت دکھ ہوا ہے۔ انہوں نے مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی پر زور دیا کہ وہ مجرموں کے خلاف قانون کے تحت سخت ترین اور مثالی کارروائی کریں۔
مسٹر ماجھی نے متاثرہ کی جلد صحت یابی کی خواہش کی اور کہا کہ انہوں نے سینئر عہدیداروں کو مغربی بنگال حکومت سے رابطہ کرنے اور ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت دی ہے۔ انہوں نے اوڈیشہ حکومت کو یقین دلایا کہ متاثرہ اور اس کے خاندان کو ہر ممکن مدد فراہم کی جائے گی۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / عطاءاللہ