بڈگام میں درخت سے گر کر ایک شخص شدید زخمی
سرینگر، 11 اکتوبر ( ہ س)۔ وسطی کشمیر کے بڈگام ضلع کے بنڈگام علاقے میں ہفتہ کو ایک 55 سالہ شخص درخت سے گر کر شدید زخمی ہوگیا۔ عہدیداروں نے بتایا کہ زخمی کی شناخت محمد قاسم پارا ولد مرحوم محمد جعفر پارا ساکن پنچ بنڈگام کے طور پر کی گئی ہے، جسے حادثہ کے بعد مقامی لوگوں نے فوری طور پر جے وی سی اسپتال بمنہ منتقل کیا۔ اسپتال کے ڈاکٹروں نے بتایا کہ اس شخص کو شدید اندرونی چوٹیں آئی ہیں اور داخلے کے وقت اس کی حالت تشویشناک تھی۔ پولیس نے اس سلسلے میں کیس درج کرلیا ہے۔ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Aftab Ahmad Mir