حیدرآباد ،11 ۔اکتوبر۔(ہ س)۔کل ہند کانگریس کمیٹی نے عامر علی خان رکن قانون ساز کونسل کو اے آئی سی سی آبزرور وی نارائن سوامی سابق وزیراعلی پڈوچیری کے ساتھ پردیش کانگریس کمیٹی کا آرگنائزر نامزدکیااور احکامات جاری کئے ہیں۔ تلنگانہ میں کانگریس نے پارٹی کی تنظیم جدیدکے سلسلہ میں ضلع وار اور حلقہ اسمبلی کی اساس پر کل ہند کانگریس کے آبزرورس کی نامزدگی اور ان کے ساتھ پردیش کانگریس آرگنائزرس کو منظوری دے کر پارٹی کی تنظیم جدید کیلئے کمیٹیوں کی تشکیل دی جس میں رکن قانون ساز کونسل عامر علی خان کو بھی ذمہ داری تفویض کی گئی ہے۔ کانگریس اعلیٰ کمان سے جاری فہرست میںجملہ 22 اے آئی سی سی آبزرورس کی تعیناتی عمل میں لائی گئی جن میں ملک کی مختلف ریاستوں کے سرکردہ کانگریس قائدین شامل ہیں ۔حیدرآباد کیلئے کانگریس ہائی کمان نے رکن اسمبلی مہاراشٹرا امین پٹیل کو اے آئی سی سی آبزرور نامزد کیاہے جبکہ ان کے ساتھ پردیش کانگریس کمیٹی آرگنائزرس میں رکن پارلیمنٹ سریش شٹکر کے علاوہ مسز بی سوجنیا گوڑ‘ مسٹر عرفان علی و محمد غوث کو شامل کیاگیا ۔ اسی طرح ناگرکرنول ‘ ونپرتی ‘ گدوال کیلئے وی نارائن سوامی کواے آئی سی سی آبزرور بنایاگیا اور انکے ساتھ پردیش کانگریس آرگنائزرس کے طور پر رکن قانون ساز کونسل عامر علی خان‘ این سرینواس‘بی سندھیا ریڈی و سی ایچ ستیہ نارائنہ کو ذمہ داری تفویض کی گئی ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق