
نئی دہلی، 8 ستمبر(ہ س)۔مومز بیلیف برانڈ نام سے آٹزم اور اے ڈی ایچ ڈی سے متاثرہ بچوں کے لیے تھراپی اور میڈیکیئر فراہم کرنے والی کمپنی ریج آف بیلیف لمیٹڈ کے حصص نے آج اسٹاک مارکیٹ میں فلیٹ سطح پرآغاز کرکے اپنے آئی پی او سرمایہ کاروں کو مایوس کیا۔ کمپنی کے حصص آئی پی او کے تحت 239 روپے کی قیمت پر جاری کیے گئے تھے۔ آج بی ایس ای اور این ایس ای پر اس کی لسٹنگ 239 روپے پر برقرار رہی۔
فلیٹ لسٹنگ کے بعد فروخت کے دباو میں اسٹاک گر اوٹ آگئی۔ مسلسل فروخت کی وجہ سے اسٹاک 227.32روپے کی سطح تک گر گیا۔ تاہم اس کے بعد خریداری کے آغاز کے ساتھ ہی اس کی نقل و حرکت میں بہتری آنے لگی۔ حصص صبح 10 بج کر 45 منٹ تک ٹریڈنگ کے بعد 230 روپے کی سطح پر ٹریڈ کر رہے تھے۔ اس طرح، اب تک کی تجارت میں، کمپنی کے آئی پی او سرمایہ کاروں کو 9 روپے فی حصص یعنی3.77 فیصد کا نقصان ہوگیا تھا۔
کمپنی کا 125 کروڑ روپے کا آئی پی او یکم اور 3 ستمبر کے درمیان سبسکرپشن کے لیے کھلا تھا۔ آئی پی او کو سرمایہ کاروں کی طرف سے خوب پذیرائی ملی، جس کے نتیجے میں اسے مجموعی طور پر 107.71 گنا سبسکرائب کیا گیا۔ ان میں اہل ادارہ جاتی خریداروں (کیو آئی بی) کے لیے مخصوص حصے کے 9.01 گنا سبسکرائب کیا گیا تھا۔ اسی طرح، غیر ادارہ جاتی سرمایہ کاروں (این آئی آئی) کے لیے مخصوص حصے کو 279.11 بار سبسکرائب کیا گیا۔ نیز، خوردہ سرمایہ کاروں کے لیے مخصوص حصے کو 195.86 گنا سبسکرائب کیا گیا تھا۔
اس آئی پی او کے تحت 10 روپے کی فیس ویلیو کے 52.30 لاکھ نئے حصص جاری کیے گئے ہیں۔ کمپنی آئی پی او میں حصص کی فروخت سے اکٹھا ہونے والی رقم کو اپنے قرض کو کم کرنے، ورکنگ کیپٹل کی ضروریات کو پورا کرنے، آئی پی او سے متعلق اخراجات کو پورا کرنے اور عام کارپوریٹ مقاصد کے لیے استعمال کرے گی۔
ریز آف بلیف کی مالی صحت کے بارے میں بات کرتے ہوئے، جیسا کہ کیپٹل مارکیٹ ریگولیٹر سیبی کو پیش کردہ ریڈ ہیرنگ پراسپیکٹس (ڈی آر ایچ پی) کے مسودے میں دعوی کیا گیا ہے، معمولی اتار چڑھاو¿ کے باوجود اس کی مالی صحت مضبوط رہی ہے۔ مالی سال2023تا2024 میں کمپنی کا خالص منافع 85 لاکھ روپے تھا، جو اگلے مالی سال2024تا2025 میں بڑھ کر 5.88 کروڑ روپے ہو گیا۔ وہیںپچھلے مالی سال 2025تا2026 میں یہ 4.96 کروڑ روپے کی سطح پرآ گئی۔
اس دوران کمپنی کی آمدنی میں بھی مسلسل اضافہ ہوا۔ اس نے مالی سال2023تا2024 میں 30.76 کروڑ روپے کی کل آمدنی حاصل کی، جو مالی سال 2024تا2025میں بڑھ کر 36.54 کروڑ روپے ہو گئی اور مالی سال 2025تا2026میں بڑھ کر 82.06 کروڑ روپے ہو گئی۔
کمپنی کے قرض کے بارے میں بات کریں تومالی سال 2023تا2024کے اختتام پر کمپنی مکمل طور پر قرض سے پاک تھی۔ اس کے بعد مالی سال 2024تا2025میں 4.36 کروڑ روپے کا قرض تھا۔ اگلے مالی سال2025تا2026 میں کمپنی کا قرض قدرے کم ہو کر 3.61 کروڑ روپے رہ گیا۔
اس دوران کمپنی کے رزرو اور سرپلس میں بھی مسلسل اضافہ ہوا۔ مالی سال 2023تا2024کے اختتام پر کمپنی کے رزرواور سرپلس 5.78 کروڑ روپے تھے، جو مالی سال 2024تا2025میں بڑھ کر 15.02 کروڑ روپے ہو گئے۔ اسی طرح اگر ہم پچھلے مالی سال 2025تا2026کی بات کریں تو اس سال کمپنی کا ریزرو اور سرپلس 15.22 کروڑ روپے کی سطح پر پہنچ گیا۔
اس دوران کمپنی کی مجموعی مالیت میں بھی مسلسل اضافہ ہوا۔ مالی سال 2023تا2024میں کمپنی کی مجموعی مالیت 5.78 کروڑ روپے تھی، جو مالی سال 2024تا2025میں بڑھ کر 15.02 کروڑ روپے ہو گئی۔ پچھلے مالی سال 2025تا2026میں کمپنی کی مجموعی مالیت دوگنی سے زیادہ ہو کر 30.81 کروڑ روپے ہو گئی۔
اسی طرح، ای بی آئی ٹی ڈی اے (ارننگ بیفور انٹریسٹ،ٹیکسز،ڈپریشیئیشنس اینڈ ایمارٹائزیشن) 2023تا2024میں 1.49 کروڑ روپے رہی، جو کہ 2024تا2025میں بڑھ کر 3.02 کروڑ روپے اور 2025تا2026میں بڑھ کر 11.91 کروڑ روپے ہو گئی۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی