دیپا جیولرس کی شیئر بازار میں مضبوط شروعات، آئی پی او سرمایہ کاروں کوفائدہ
دیپا جیولرس کی شیئر بازار میں مضبوط شروعات، آئی پی او سرمایہ کاروں کوفائدہنئی دہلی، 08 ستمبر (ہ س)۔ ملک میں جیولری سیکٹر کی بڑی کمپنیوں میں سے ایک دیپا جیولرس لمیٹڈ کے شیئروں نے آج شیئر بازار میں مضبوط شروعات کر کے اپنے آئی پی او سرمایہ کاروں کو خو
علامتی تصویر


دیپا جیولرس کی شیئر بازار میں مضبوط شروعات، آئی پی او سرمایہ کاروں کوفائدہنئی دہلی، 08 ستمبر (ہ س)۔ ملک میں جیولری سیکٹر کی بڑی کمپنیوں میں سے ایک دیپا جیولرس لمیٹڈ کے شیئروں نے آج شیئر بازار میں مضبوط شروعات کر کے اپنے آئی پی او سرمایہ کاروں کو خوش کردیا۔ آئی پی او کے تحت کمپنی کے شیئر 177 روپے کی قیمت پر جاری کیے گئے تھے۔ آج بی ایس ای پر اس کی لسٹنگ 24.88 فیصد پریمیم کے ساتھ 221.05 روپے کی سطح پر اور این ایس ای پر اس کی لسٹنگ 24.86 فیصد پریمیم کے ساتھ 221 روپے کی سطح پر ہوئی۔مضبوط لسٹنگ کے بعد خریداری کی حمایت سے یہ شیئر 222.10 روپے کی سطح پر پہنچا، لیکن تھوڑی دیر بعد ہی منافع وصولی شروع ہونے کے سبب یہ شیئر پھسل کر 195 روپے کی سطح تک گر گیا۔ تاہم بعد میں خریداروں نے ایک بار پھر خریداری شروع کر دی، جس سے اس شیئر کی چال میں بہتری آنے لگی۔ بازار میں مسلسل جاری خریداری اور فروخت کے درمیان صبح 10.30 بجے تک کاروبار ہونے کے بعد یہ شیئر 205.78 روپے کی سطح پر کاروبار کر رہے تھے۔ اس طرح اب تک کے کاروبار میں منافع وصولی ہونے کے باوجود کمپنی کے آئی پی او سرمایہ کار فی شیئر 28.78 روپے یعنی 16.26 فیصد کے فائدے میں تھے۔اس کمپنی کا 459.72 کروڑ روپے کا آئی پی او 3-1 ستمبر کے درمیان سبسکرپشن کے لیے کھلا تھا۔ اس آئی پی او کو سرمایہ کاروں کی جانب سے اچھا رسپانس ملا تھا، جس کی وجہ سے یہ مجموعی طور پر 43.40 گنا سبسکرائب ہوا تھا۔ ان میں کوالیفائیڈ انسٹی ٹیوشنل بائرس (کیو آئی بی) کے لیے ریزرو پورشن 36.73 گنا سبسکرائب ہوا تھا۔ اسی طرح نان انسٹی ٹیوشنل انویسٹرز (این آئی آئی) کے لیے ریزرو پورشن میں 109.04 گنا سبسکرپشن آیا تھا۔ اس کے علاوہ ریٹیل انویسٹرز کے لیے ریزرو پورشن 19.09 گنا سبسکرائب ہوا تھا۔اس آئی پی او کے تحت 2 روپے فیس ویلیو والے 2,59,72,633 شیئر جاری کیے گئے ہیں۔ اس میں تقریباً 250 کروڑ روپے کے 1,41,24,293 نئے شیئر فروخت ہوئے ہیں۔ اس کے علاوہ قریب 210 کروڑ روپے کے 1,18,48,340 شیئر آفر فار سیل ونڈو کے ذریعے فروخت کیے گئے ہیں۔ آئی پی او میں نئے شیئروں کی فروخت سے حاصل کردہ رقم کا استعمال کمپنی پرانے قرض کے بوجھ کو کم کرنے، ورکنگ کیپیٹل کی ضروریات کو پورا کرنے، آئی پی او سے متعلق اخراجات کی بھرپائی کرنے اور عام کارپوریٹ مقاصد میں کرے گی۔دیپا جیولرس کی مالی حالت کی بات کریں تو پراسپیکٹس میں کیے گئے دعوے کے مطابق اس کی مالی صحت مسلسل مضبوط ہوئی ہے۔ مالی سال 24-2023 میں کمپنی کو 24.35 کروڑ روپے کا خالص منافع ہوا تھا، جو اگلے مالی سال 25-2024 میں بڑھ کر 40.58 کروڑ روپے کی سطح پر پہنچ گیا۔ گزشتہ مالی سال 26-2025 میں کمپنی کا خالص منافع بڑھ کر 104.79 کروڑ روپے کی سطح پر آ گیا۔اس دوران کمپنی کی آمدنی میں مسلسل اضافہ ہوا۔ مالی سال 24-2023 میں اسے 1,025.73 کروڑ روپے کی کل آمدنی حاصل ہوئی، جو مالی سال 25-2024 میں بڑھ کر 1,400.10 کروڑ روپے کی سطح پر آ گئی۔ جبکہ گزشتہ مالی سال 26-2025 میں کمپنی کو 1,927.73 کروڑ روپے کی آمدنی حاصل ہوئی۔اس مدت میں کمپنی کے قرض میں بھی مسلسل اضافہ ہوا۔ مالی سال 24-2023 کے اختتام پر کمپنی پر 77.93 کروڑ روپے کے قرض کا بوجھ تھا، جو مالی سال 25-2024 میں بڑھ کر 80.79 کروڑ روپے کی سطح پر آ گیا۔ گزشتہ مالی سال 26-2025 کی بات کریں تو اس دوران کمپنی پر واجب الادا قرض کا بوجھ بڑھ کر 111.11 کروڑ روپے کی سطح پر آ گیا۔اس مدت میں کمپنی کی نیٹ ورتھ میں بھی اضافہ ہوا۔ مالی سال 24-2023 میں یہ 92.55 کروڑ روپے کی سطح پر تھی۔ اسی طرح 25-2024 میں کمپنی کی نیٹ ورتھ بڑھ کر 133.21 کروڑ روپے کی سطح پر آ گئی۔ گزشتہ مالی سال 26-2025 میں یہ 238.07 کروڑ روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔کمپنی کے ریزرواور سرپلس کی بات کریں تو اس مدت میں کمپنی اس محاذ پر بھی برتری حاصل کرنے میں کامیاب رہی ہے۔ مالی سال 24-2023 میں یہ 88.45 کروڑ روپے کی سطح پر تھا۔ اسی طرح 25-2024 میں کمپنی کا ریزرو اور سرپلس زبردست اچھل کر 129.11 کروڑ روپے کی سطح پر آ گیا۔ گزشتہ مالی سال 26-2025 میں کمپنی کا ریزرو اور سرپلس 221.67 کروڑ روپے کی سطح پر پہنچ گیا۔اسی طرح ای بی آئی ٹی ڈی اے (ارننگ بیفور انٹرسٹ، ٹیکسز، ڈیپریسی ایشن اینڈ امورٹائزیشن) 24-2023 میں 35.77 کروڑ روپے کی سطح پر تھا، جو 25-2024 میں بڑھ کر 56.01 کروڑ روپے ہو گیا۔ اسی طرح گزشتہ مالی سال 26-2025 میں کمپنی کا ای بی آئی ٹی ڈی اے بڑھ کر 146.34 کروڑ روپے کی سطح پر آ گیا۔ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande