نائب صدرجمہوریہ سی پی رادھا کرشنن 8 اور9 ستمبر کو اروناچل پردیش کے دورہ پر
ایٹا نگر میں قانون ساز اسمبلی کے خصوصی اجلاس میں شرکت کریں گے ایٹا نگر، 7 ستمبر (ہ س)۔ نائب صدر جمہوریہ ہند، شری سی پی رادھا کرشنن شمال مشرقی ہندوستان کے اپنے چار روزہ دورے کے تحت 8 اور 9 ستمبر کو اروناچل پردیش کے ایٹا نگر کا دورہ کریں گے۔ ایٹا ن
دورہ


ایٹا نگر میں قانون ساز اسمبلی کے خصوصی اجلاس میں شرکت کریں گے

ایٹا نگر، 7 ستمبر (ہ س)۔ نائب صدر جمہوریہ ہند، شری سی پی رادھا کرشنن شمال مشرقی ہندوستان کے اپنے چار روزہ دورے کے تحت 8 اور 9 ستمبر کو اروناچل پردیش کے ایٹا نگر کا دورہ کریں گے۔

ایٹا نگر کے دو روزہ دورے کے دوران نائب صدرجمہوریہ اروناچل پردیش قانون ساز اسمبلی کے خصوصی اجلاس میں شرکت کریں گے۔ اس کے علاوہ وہ اسمبلی گیلری اور عجائب گھر کا دورہ کریں گے۔

نائب صدر جمہوریہ نیدار نملو (مندر)، جواہر لال نہرو اسٹیٹ میوزیم، ایٹا نگر اور ڈونی پولو مشن اسکول برائے سماعت اور بصارت سے محروم، چمپو کا بھی دورہ کریں گے۔

نائب صدر جمہوریہ کے استقبال کے لیے دارالحکومت کے علاقے میں تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ سڑکوں کی دیکھ بھال، تزئین اور دیگر شہری سہولیات سے متعلق کام بھی کیے جا رہے ہیں۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande