مایاوتی نے دہلی اور مدھیہ پردیش کے واقعات پر تشویش کا اظہار کیا
لکھنؤ، 7 اکتوبر (ہ س)۔ بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) کی قومی صدر مایاوتی نے دہلی اور مدھیہ پردیش میں پیش آنے والے واقعات میں لوگوں کی موت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے ان واقعات پر حکومت اور انتظامیہ پر سنگین الزامات بھی عائد کیے ہیں۔

مایاوتی نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹ میں پیر کو کہا کہ جنوبی دہلی میں پانچ منزلہ پی جی ہاسٹل کے منہدم ہونے سے پانچ افراد کی موت ہوئی ہے۔ وہیں، مدھیہ پردیش کے ساگر ضلع میں بھی زہریلی شراب پینے سے 18 افراد کی موت اور تقریباً 190 افراد کے بیمار ہونے کی اطلاع ہے، جن کا اسپتال میں علاج جاری ہے۔ اتر پردیش اور بہار وغیرہ ریاستوں میں سیلاب کے باعث جانی و مالی تباہی کی خبریں انتہائی افسوسناک اور تشویشناک ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ان واقعات سے ثابت ہوتا ہے کہ حکومت اور انتظامیہ اپنی ذمہ داریاں صحیح طریقے سے ادا نہیں کر رہی ہیں، جس کے باعث عوامی مفاد اور فلاح و بہبود کے حوالے سے حکومتوں کو چوکس اور مستعد ہونے کی سخت ضرورت ہے۔ اس طرح افسران کی بڑھتی ہوئی خطرناک لاپروائی، بے حسی اور بدعنوانی وغیرہ پر بھی حکومتوں کو سختی سے لگام لگانے کی ضرورت ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالواحد

 rajesh pande