
کولار، 7 ستمبر (ہ س): کرناٹک کے کولار ضلع کے کے جی ایف تعلقہ میں دوڈاکاری کے قریب پیر کی صبح ایک سڑک حادثہ میں ایک ہی خاندان کے چار افراد کی موت ہوگئی۔ یہ حادثہ بنگلورو-چنئی کوریڈور ایکسپریس وے پر پیش آیا۔
پولیس کے مطابق بنگلورو سے چنئی جانے والی ٹویوٹا کار کو حادثہ پیش آیا۔ دیویندر کمار (40)، شاردا اماں (70)، جشنو (15) اور دکشیتا (25) - تمام میسور کے رہنے والے - موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔
حادثہ اتنا شدید تھا کہ کار مکمل طور پر تباہ ہو گئی۔ گاڑی میں سوار دیگر چار افراد شدید زخمی ہو گئے۔ مقامی لوگوں اور پولیس نے زخمیوں کو فوری طور پر قریبی پرائیویٹ اسپتال پہنچایا جہاں ان کا علاج جاری ہے۔
اطلاع ملنے پر بیتھ منگل پولیس اسٹیشن کے اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچے اور جائے وقوعہ کا معائنہ کیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تفتیش شروع کر دی ہے۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / عبدالواحد