
نئی دہلی، 05 ستمبر (ہ س)۔
دہلی کی راو¿ز ایونیو عدالت نے گینگسٹر لارنس بشنوئی کی قانونی ٹیم کے معاون رہے وکیل دیپک کھتری اور رشبھ کپور کو یکم اکتوبر تک عدالتی حراست میں بھیج دیا ہے۔ جج پرشانت کمار نے دونوں کو عدالتی حراست میں بھیجنے کا حکم دیا۔
دونوں کی پولیس حراست آج ختم ہو رہی تھی، جس کے بعد انہیں عدالت میں پیش کیا گیا۔ دہلی پولیس نے دونوں کی 27 روزہ حراست کا مطالبہ کیا تھا۔ اس معاملے میں دہلی پولیس نے یو اے پی اے کی دفعات کے تحت ایف آئی آر درج کی ہے۔ دونوں پر ہتھیاروں کی سپلائی اور بھتہ خوری سے متعلق الزامات ہیں۔ دونوں ملزمان کو تین روزہ پولیس حراست مکمل ہونے کے بعد عدالت میں پیش کیا گیا تھا۔ آج کی سماعت کے دوران پولیس نے کہا کہ دونوں کے خلاف تفتیش ابھی جاری ہے اور اس دوران ملزمان کو حراست میں رکھنا ضروری ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / عطاءاللہ