بی آر ایس لیجسلیچر پارٹی کا 6 ستمبر کو کے سی آر کی صدارت میں اجلاس
حیدرآباد ،5 ستمبر(ہ س) ۔ تلنگانہ میں 7 ستمبر سے شروع ہونے والے تلنگانہ قانون سازاسمبلی اورقانون سازکونسل کے گرما گرم اجلاسوں کے پیش نظراصل اپوزیشن پارٹی بی آرایس نے اپنی سیاسی اورایوان کی حکمت عملی کوتیز کردیا ہے ۔ بی آرایس کے سربراہ و سابق وزیرع
بی آر ایس لیجسلیچر پارٹی کا 6 ستمبر کو کے سی آر کی صدارت میں اجلاس


حیدرآباد ،5 ستمبر(ہ س)

۔ تلنگانہ میں 7 ستمبر سے شروع ہونے والے تلنگانہ قانون سازاسمبلی اورقانون سازکونسل کے گرما گرم اجلاسوں کے پیش نظراصل اپوزیشن پارٹی بی آرایس نے اپنی سیاسی اورایوان کی حکمت عملی کوتیز کردیا ہے ۔ بی آرایس کے سربراہ و سابق وزیرعلی کے چندر شیکھرراؤ نے اسمبلی سیشن میں عوامی مسائل کو موضوع بحث بنانے اور ایوان کے اندر موثرکارروائی کا طریقہ کار طئے کرنے کے لیے بی آرایس لیجسلیچرپارٹی کا ایک اہم اجلاس طلب کیاہے۔ یہ اجلاس 6 ستمبرکودوپہر 2 بجے کے سی آر کے ایراولی میں واقع فارم ہاوزپرمنعقد ہوگا ۔ جس میں بی آرایس کے تمام ارکان اسمبلی،ارکان قانون سازکونسل کی شرکت کولازمی قراردیا گیاہے۔اس اجلاس میں کے سی آر ریاست کے تازہ سیاسی حالات اورعوامی مسائل ،وعدوں پرعدم عمل آوری، کسانوں،طلبہ،خواتین کے مسائل پر پارٹی کے اراکین کو مفید مشورے دیں گے۔بالخصوص ریاست میں آن لائن کا اثر،خشک سالی ،آبپاشی پروجیکٹس بالخصوص کالیشورم پروجیکٹ، پولی ٹکنیک تعلیم اورریاست میں بگڑتی ہوئی لا اینڈ آرڈرکی صورتحال پرحکومت کو ایوانوں میں گھرنے کی رہنمائی کریں گے ۔کانگریس حکومت کے اقتدار میں1000 دن مکمل ہونے کے تناظرمیں بی آر ایس الیکشن کے دوران کیے گئے تمام 6 ضمانتوں اور منشور کے ادھورے وعدوں کی عدم عمل آوری کے خلاف ایوان کے اندر اور باہر شدید احتجاج درج کرانے کی پالیسی مرتب کی جائے گی ۔

۔۔ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق


 rajesh pande