بی آر ایس صدر کے سی آر کا دسمبر کے بعد بس یاتراکا کا پروگرام
حیدرآباد ،5 ستمبر(ہ س)۔ بی آرایس کے ورکنگ پریسیڈنٹ کے ٹی آر نے اعلان کیا ہے کہ جاریہ سال دسمبرکے بعد بی آرایس کے سربراہ سابق وزیراعلی کے سی آرریاست تلنگانہ میں بس یاتراشروع کریں گے ۔ جس کے لیے پارٹی سطح پرجامع لائحہ عمل تیارکیاجارہا ہے ۔ ضلع نلگنڈہ
بی آر ایس صدر کے سی آر کی دسمبر کے بعد بس یاتراکا آغاز : کے ٹی آر


حیدرآباد ،5 ستمبر(ہ س)۔ بی آرایس کے ورکنگ پریسیڈنٹ کے ٹی آر نے اعلان کیا ہے کہ جاریہ سال دسمبرکے بعد بی آرایس کے سربراہ سابق وزیراعلی کے سی آرریاست تلنگانہ میں بس یاتراشروع کریں گے ۔ جس کے لیے پارٹی سطح پرجامع لائحہ عمل تیارکیاجارہا ہے ۔ ضلع نلگنڈہ میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کے ٹی آرنے کہاکہ بی آر ایس پارٹی ریاست کے عوامی مسائل کواجاگر کرنے کے لیے سماج کے تمام طبقات،طلبہ،خواتین سے تبادلہ خیال کررہی ہے جس کے بعد بی آرایس کے ارکان اسمبلی پارٹی کے اسمبلی حلقہ جات کے انچارجس سے مختلف امورپرمشاورت کرتے ہوئے گراونڈ رپورٹ تیارکی جائے گی۔ جس کے بعد پارٹی کے سربراہ عوامی تحریک کا آغازکریں گے۔انہوں نے ناگرجنا ساگرکے لفٹ کنال سے فوری پانی جاری کرنے کاحکومت سے مطالبہ کیا۔پانی کی عدم اجرائی سے کسانوں کی فصلیں خشک ہورہی ہے۔بی آرایس پارٹی کسانوں کے مفادات کے بارے میں ہمدردانہ غورکرنے کی حکومت سے اپیل کی۔13 دسمبرتک پانی نہیں چھوڑا گیاتووہ14 ستمبر کوبی آرایس کارکنوں اورکسانوں کے ساتھ کوداڑسے ہالیہ تک پدیاترا کریں گے جس کا مقصد پانی کی اجرائی کے لیے حکومت پردباؤبناناہے ۔میڈیا کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے کے ٹی آر نے آنے والے اسمبلی انتخابات اور امیدواروں کے انتخاب پر بھی کھلے اشارے دئیے۔انہوں نے کہاکہ مرکزی حکومت کی جانب سے اسمبلی حلقوں کی از سرنوحد بندی،خواتین کے تحفظات اوردیگرانتخابی پالیسیوں کے نفاذ سے آئندہ انتخابات میں بڑا سیاسی ردوبدل ہوگا۔کے ٹی آرنے کہاکہ ان تبدیلیوں کومدنظررکھتے ہوئے آئندہ انتخابات میں کئی اسمبلی حلقوں میں پارٹی امیدواروں اور ان کی نشستوں میں تبدیلی کے روشن امکانات ہیں ۔

۔۔ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق


 rajesh pande