آئی سی سی ورلڈ کپ 2027 کا شیڈول جمعرات کو جاری ہوگا، شائقین کے لیے ٹکٹ بیلٹ بھی شروع ہوگا
ممبئی، 30 ستمبر (ہ س)۔ آئی سی سی مردوں کے کرکٹ ورلڈ کپ 2027 کے شیڈول کا اعلان یکم اکتوبر کو جنوبی افریقہ کے کیپ ٹاؤن میں کیا جائے گا۔ یہ تقریب 2027 ورلڈ کپ کے لیے ایک سال کی الٹی گنتی کا آغاز بھی کرے گی۔ ٹورنامنٹ 2 اکتوبر 2027 سے شروع ہوگا، جبکہ فا
آئی سی سی ورلڈ کپ 2027 کا شیڈول جمعرات کو جاری ہوگا، شائقین کے لیے ٹکٹ بیلٹ بھی شروع ہوگا


ممبئی، 30 ستمبر (ہ س)۔ آئی سی سی مردوں کے کرکٹ ورلڈ کپ 2027 کے شیڈول کا اعلان یکم اکتوبر کو جنوبی افریقہ کے کیپ ٹاؤن میں کیا جائے گا۔ یہ تقریب 2027 ورلڈ کپ کے لیے ایک سال کی الٹی گنتی کا آغاز بھی کرے گی۔ ٹورنامنٹ 2 اکتوبر 2027 سے شروع ہوگا، جبکہ فائنل 21 نومبر 2027 کو کھیلا جائے گا۔ اس دوران شائقین کے لیے ٹکٹ بیلٹ بھی شروع کیا جائے گا۔ شیڈول کا براہ راست نشریہ رات 8:30 بجے سے جیو ہاٹ اسٹار اور اسٹار اسپورٹس نیٹ ورک پر کیا جائے گا۔

14 ٹیموں پر مشتمل ٹورنامنٹ میں 30 ستمبر کی کوالیفکیشن کٹ آف تک 10 ٹیموں کی جگہ طے ہو چکی ہے۔ میزبان جنوبی افریقہ اور زمبابوے کو میزبان ہونے کی وجہ سے براہ راست داخلہ ملا ہے، جبکہ ہندوستان، نیوزی لینڈ، پاکستان، آسٹریلیا، انگلینڈ، سری لنکا، افغانستان اور بنگلہ دیش نے آئی سی سی ون ڈے رینکنگ کی بنیاد پر جگہ بنائی ہے۔ باقی چار مقامات کا فیصلہ اگلے سال کے آغاز میں ہونے والے کوالیفائر کے ذریعے ہوگا۔ دو بار کی عالمی چیمپئن ویسٹ انڈیز کو بھی مرکزی ٹورنامنٹ میں جگہ بنانے کے لیے کوالیفائر سے گزرنا ہوگا۔

اس دوران ہندوستان کے مایہ ناز بلے باز روہت شرما اور وراٹ کوہلی آئندہ ورلڈ کپ میں اپنی ٹیم کے لیے خطاب جیتنے کے ہدف کے ساتھ میدان میں اتریں گے۔ دونوں کھلاڑیوں کے لیے یہ ان کا آخری آئی سی سی مردوں کا کرکٹ ورلڈ کپ ہو سکتا ہے۔

ہندوستانی ٹیم کے سابق کپتان روہت شرما نے جیو اسٹار سے بات چیت میں ورلڈ کپ جیتنے کی خواہش ظاہر کی۔ انہوں نے کہا، ’’آئندہ ون ڈے ورلڈ کپ جیتنا شاندار ہوگا۔ میں ابھی اسے کسی دور کے مکمل ہونے جیسی چیز کے طور پر نہیں دیکھنا چاہتا۔ ہندوستان کے لیے ورلڈ کپ جیتنا ایک خاص احساس ہے۔ میں نے ٹی-20 فارمیٹ میں اسے دو بار محسوس کیا ہے۔‘‘

روہت نے 2007 ٹی-20 ورلڈ کپ اور 2024 ٹی-20 ورلڈ کپ کی جیت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ورلڈ کپ جیتنے کا احساس اب بھی ان کے اندر موجود ہے اور وہ اس تجربے کو دوبارہ محسوس کرنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا، ’’جب ہم نے 2024 میں ٹی-20 ورلڈ کپ جیتا، تب احساس ہوا کہ یہ کتنا اہم تھا۔ وہ احساس آج بھی کافی حد تک میرے اندر ہے۔ مجھے معلوم ہے کہ ورلڈ کپ جیتنا کیسا لگتا ہے۔ اس لیے میں اس احساس کو دوبارہ محسوس کرنا چاہتا ہوں۔‘‘

وراٹ کوہلی نے بھی کہا کہ ہندوستان کے لیے یہ ان کا آخری ورلڈ کپ ہوگا اور ان کی پوری توجہ خطاب جیتنے پر رہے گی۔ انہوں نے جیو اسٹار سے بات چیت میں کہا، ’’میرے لیے یہ آخری ورلڈ کپ ہے، جس میں میں ہندوستان کے لیے کھیلنے والا ہوں۔ اور یہی میری تحریک ہے۔ سب کچھ میدان پر چھوڑ دینا ہے۔ یقینی طور پر ہدف ورلڈ کپ جیتنا ہے اور اس کے لیے جو بھی کرنا پڑے، میں اس کے لیے پوری طرح تیار ہوں۔‘‘

کوہلی نے مزید کہا، ’’میرا ہدف ٹیم کے لیے زیادہ سے زیادہ میچ جیتنا ہے اور میرا خواب ہے کہ فائنل میں ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے میچ جتانے والی اننگز کھیلوں۔ اگر ایسا ہوتا ہے تو شاندار ہوگا۔ اگر ایسا نہیں ہوتا اور ہم ورلڈ کپ جیت جاتے ہیں تو بھی میں اتنا ہی خوش رہوں گا۔ آخرکار ورلڈ کپ ٹرافی جیتنا سب سے اہم ہے۔‘‘

آئی سی سی مردوں کے کرکٹ ورلڈ کپ 2027 کے شیڈول کا اعلان یکم اکتوبر کو رات 8:30 بجے سے جیو ہاٹ اسٹار اور اسٹار اسپورٹس نیٹ ورک پر براہ راست دیکھا جا سکے گا۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالواحد


 rajesh pande