شیئر مارکیٹ میں سواستیکا انفرا کی مضبوط شروعات، پریمیم پر لسٹنگ کے بعد اپر سرکٹ
نئی دہلی، 30 ستمبر (ہ س)۔ پاور ٹرانسمیشن اور ڈسٹری بیوشن سے متعلق انفراسٹرکچر منصوبوں پر کام کرنے والی کمپنی سواستیکا انفرا لمیٹڈ کے شیئرز نے آج شیئر مارکیٹ میں مضبوط شروعات کی۔ آئی پی او کے تحت کمپنی کے شیئرز 185 روپے کی قیمت پر جاری کیے گئے تھے۔
شیئر مارکیٹ میں سواستیکا انفرا کی مضبوط شروعات، پریمیم پر لسٹنگ کے بعد اپر سرکٹ


نئی دہلی، 30 ستمبر (ہ س)۔ پاور ٹرانسمیشن اور ڈسٹری بیوشن سے متعلق انفراسٹرکچر منصوبوں پر کام کرنے والی کمپنی سواستیکا انفرا لمیٹڈ کے شیئرز نے آج شیئر مارکیٹ میں مضبوط شروعات کی۔ آئی پی او کے تحت کمپنی کے شیئرز 185 روپے کی قیمت پر جاری کیے گئے تھے۔ آج بی ایس ای اور این ایس ای پر اس کی لسٹنگ 8.11 فیصد پریمیم کے ساتھ 200 روپے کی سطح پر ہوئی۔

مضبوط لسٹنگ کے بعد خریداروں کی جانب سے زبردست خریداری شروع ہوگئی، جس کے نتیجے میں شیئرز کی قیمت میں تیزی آگئی۔ مسلسل خریداری کے باعث کچھ ہی دیر میں کمپنی کے شیئرز بڑھ کر 210 روپے کی اپر سرکٹ سطح پر پہنچ گئے۔ اس طرح پہلے ہی دن کی تجارت میں کمپنی کے آئی پی او سرمایہ کاروں کو فی شیئرز 25 روپے یعنی 13.51 فیصد کا فائدہ ہوا۔

کمپنی کا 160.88 کروڑ روپے کا آئی پی او 23 سے 25 ستمبر کے درمیان سبسکرپشن کے لیے کھولا گیا تھا۔ اسے سرمایہ کاروں کی جانب سے اچھا ردعمل ملا اور مجموعی طور پر یہ 7.91 گنا سبسکرائب ہوا۔ کوالیفائیڈ انسٹی ٹیوشنل بائرز (کیو آئی بی) کے لیے مختص حصہ اینکر سرمایہ کاروں کو چھوڑ کر 3.31 گنا سبسکرائب ہوا۔ اسی طرح نان انسٹی ٹیوشنل انویسٹرز (این آئی آئی) کے لیے مختص حصے میں 19.35 گنا سبسکرپشن حاصل ہوئی، جبکہ ریٹیل سرمایہ کاروں کے لیے مختص حصہ 5.64 گنا سبسکرائب ہوا۔

اس آئی پی او کے تحت 10 روپے کی فیس ویلیو والے مجموعی طور پر 86,95,946 شیئرز جاری کیے گئے ہیں۔ ان میں تقریباً 129 کروڑ روپے مالیت کے 69,45,946 نئے شیئرز جاری کیے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ تقریباً 32 کروڑ روپے مالیت کے 17.50 لاکھ شیئرز آفر فار سیل (او ایف ایس) کے ذریعے فروخت کیے گئے ہیں۔ آئی پی او سے حاصل ہونے والی رقم کا استعمال کمپنی ورکنگ کیپیٹل کی ضروریات پوری کرنے، پرانے قرض کو کم کرنے، آئی پی او سے متعلق اخراجات کی ادائیگی اور عمومی کارپوریٹ مقاصد کے لیے کرے گی۔

سواستیکا انفرا کی مالی صورتحال کی بات کریں تو کیپٹل مارکیٹ ریگولیٹر سیبی کے پاس جمع کرائے گئے ریڈ ہیرنگ پراسپیکٹس (آر ایچ پی) میں دی گئی معلومات کے مطابق کمپنی کی مالی حالت میں مسلسل بہتری آئی ہے۔ مالی سال 2023-24 میں کمپنی کو 13.98 کروڑ روپے کا خالص منافع ہوا تھا، جو اگلے مالی سال 2024-25 میں بڑھ کر 27.45 کروڑ روپے ہوگیا۔ گزشتہ مالی سال 2025-26 میں کمپنی کا خالص منافع مزید بڑھ کر 41.43 کروڑ روپے ہوگیا۔

اس دوران کمپنی کی آمدنی میں بھی اضافہ ہوا۔ مالی سال 2023-24 میں کمپنی کو 211.33 کروڑ روپے کی مجموعی آمدنی حاصل ہوئی تھی، جو 2024-25 میں بڑھ کر 352.60 کروڑ روپے ہوگئی۔ گزشتہ مالی سال 2025-26 میں کمپنی کی آمدنی 505.57 کروڑ روپے رہی۔

اسی عرصے کے دوران کمپنی پر قرض کا بوجھ بھی مسلسل بڑھا۔ مالی سال 2023-24 کے اختتام پر کمپنی پر 43.82 کروڑ روپے کا قرض تھا، جو اگلے مالی سال 2024-25 میں بڑھ کر 111.02 کروڑ روپے ہوگیا۔ مالی سال 2025-26 میں کمپنی پر قرض کا بوجھ مزید بڑھ کر 114.64 کروڑ روپے ہوگیا۔اس مدت میں کمپنی کی نیٹ ورتھ میں بھی اضافہ ہوا۔ مالی سال 2023-24 میں کمپنی کی نیٹ ورتھ 49.57 کروڑ روپے تھی، جو 2024-25 میں بڑھ کر 77.02 کروڑ روپے ہوگئی۔ گزشتہ مالی سال 2025-26 میں کمپنی کی نیٹ ورتھ 156.78 کروڑ روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande