ایلیویٹ کیمپسس کی شیئر مارکیٹ میں کمزور شروعات، آئی پی او سرمایہ کاروں کو نقصان
نئی دہلی، 30 ستمبر (ہ س)۔ تعلیمی اداروں کے لیے انفراسٹرکچر مینجمنٹ کی خدمات فراہم کرنے والی کمپنی ایلیویٹ کیمپسس لمیٹڈ کے شیئرز نے آج شیئر مارکیٹ میں کمزور شروعات کی، جس سے آئی پی او سرمایہ کاروں کو مایوسی ہوئی۔ آئی پی او کے تحت کمپنی کے شیئرز 362
ایلیویٹ کیمپسس کی شیئر مارکیٹ میں کمزور شروعات، آئی پی او سرمایہ کاروں کو نقصان


نئی دہلی، 30 ستمبر (ہ س)۔ تعلیمی اداروں کے لیے انفراسٹرکچر مینجمنٹ کی خدمات فراہم کرنے والی کمپنی ایلیویٹ کیمپسس لمیٹڈ کے شیئرز نے آج شیئر مارکیٹ میں کمزور شروعات کی، جس سے آئی پی او سرمایہ کاروں کو مایوسی ہوئی۔ آئی پی او کے تحت کمپنی کے شیئرز 362 روپے کی قیمت پر جاری کیے گئے تھے۔ آج بی ایس ای پر اس کی لسٹنگ 1.52 فیصد ڈسکاؤنٹ کے ساتھ 356.50 روپے، جبکہ این ایس ای پر 1.91 فیصد ڈسکاؤنٹ کے ساتھ 355.10 روپے کی سطح پر ہوئی۔

لسٹنگ کے بعد فروخت کا دباؤ بڑھنے کے باعث کچھ ہی دیر میں شیئرزکی قیمت گر کر 320.45 روپے کی سطح تک پہنچ گئی۔ تاہم بعد میں خریداری شروع ہونے سے صورتحال میں بہتری آنے لگی۔ مسلسل خریداری کے باعث شیئرز کچھ دیر کے لیے 373 روپے کی سطح تک بھی پہنچنے میں کامیاب رہے۔ مارکیٹ میں جاری خرید و فروخت کے درمیان صبح 11 بجے تک کمپنی کے شیئرز 346.60 روپے کی سطح پر کاروبار کر رہے تھے۔اس طرح اب تک کی تجارت میں کمپنی کے آئی پی او سرمایہ کاروں کو فی شیئرز 15.40 روپے یعنی 4.25 فیصد کا نقصان ہوا ہے۔

کمپنی کا 2,100 کروڑ روپے کا آئی پی او 23 سے 25 ستمبر کے درمیان سبسکرپشن کے لیے کھولا گیا تھا۔ سرمایہ کاروں کی جانب سے اسے معمولی ردعمل ملا اور یہ مجموعی طور پر 1.49 گنا سبسکرائب ہوا۔ کوالیفائیڈ انسٹی ٹیوشنل بائرز (کیو آئی بی) کے لیے مختص حصہ 1.68 گنا سبسکرائب ہوا۔ اسی طرح نان انسٹی ٹیوشنل انویسٹرز (این آئی آئی) کے لیے مختص حصے میں 0.88 گنا سبسکرپشن حاصل ہوئی، جبکہ ریٹیل سرمایہ کاروں کے لیے مختص حصہ 1.03 گنا سبسکرائب ہوا۔اس آئی پی او کے تحت ایک روپے کی فیس ویلیو والے مجموعی طور پر 5,80,11,049 نئے شیئرز جاری کیے گئے ہیں۔ آئی پی او کے ذریعے حاصل ہونے والی رقم کا استعمال کمپنی نئے کیمپس تیار کرنے، ورکنگ کیپیٹل کی ضروریات پوری کرنے، پرانے قرض کا بوجھ کم کرنے، آئی پی او سے متعلق اخراجات کی ادائیگی اور عمومی کارپوریٹ مقاصد کے لیے کرے گی۔

ایلیویٹ کیمپسز کی مالی صورتحال کی بات کریں تو کیپٹل مارکیٹ ریگولیٹر سیبی کے پاس جمع کرائے گئے ریڈ ہیرنگ پراسپیکٹس (آر ایچ پی) میں دی گئی معلومات کے مطابق کمپنی کی مالی حالت میں مسلسل بہتری آئی ہے۔ مالی سال 2023-24 میں کمپنی کو 39.69 کروڑ روپے کا خالص منافع ہوا تھا، جو اگلے مالی سال 2024-25 میں بڑھ کر 49.74 کروڑ روپے ہوگیا۔ گزشتہ مالی سال 2025-26 میں کمپنی کا خالص منافع 173.76 کروڑ روپے رہا۔اس دوران کمپنی کی آمدنی میں بھی اضافہ ہوا۔ مالی سال 2023-24 میں کمپنی کو 362.61 کروڑ روپے کی مجموعی آمدنی حاصل ہوئی تھی، جو 2024-25 میں بڑھ کر 394.13 کروڑ روپے ہوگئی۔ گزشتہ مالی سال 2025-26 میں کمپنی کی آمدنی 603.39 کروڑ روپے رہی۔

اس مدت میں کمپنی پر قرض کا بوجھ بھی مسلسل بڑھا۔ مالی سال 2023-24 کے اختتام پر کمپنی پر 984.71 کروڑ روپے کا قرض تھا، جو اگلے مالی سال 2024-25 میں بڑھ کر 1,206.60 کروڑ روپے ہوگیا۔ گزشتہ مالی سال 2025-26 میں کمپنی پر قرض کا بوجھ نمایاں اضافے کے ساتھ 4,120.53 کروڑ روپے کی سطح پر پہنچ گیا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande