گلوبل مارکیٹ سے ملے - جلے رجحانات، ایشیائی بازاروں میں بھی ملا- جلا کاروبار
نئی دہلی، 30 ستمبر (ہ س)۔ دینا بھر کے اسٹاک مارکیٹ سے آج ملے- جلے رجحانات نظر آ رہے ہیں۔ گزشتہ کاروباری سیشن میں امریکی بازار گراوٹ کے ساتھ بند ہوئے، تاہم آج ڈاو¿ جونز فیوچرز مضبوطی کے ساتھ کاروبار کرتا نظر آ رہا ہے۔ یورپی بازاروں میں بھی گزشتہ س
Global-Market-Trends


نئی دہلی، 30 ستمبر (ہ س)۔ دینا بھر کے اسٹاک مارکیٹ سے آج ملے- جلے رجحانات نظر آ رہے ہیں۔ گزشتہ کاروباری سیشن میں امریکی بازار گراوٹ کے ساتھ بند ہوئے، تاہم آج ڈاو¿ جونز فیوچرز مضبوطی کے ساتھ کاروبار کرتا نظر آ رہا ہے۔ یورپی بازاروں میں بھی گزشتہ سیشن کے دوران ملا -جلا رجحان رہا، جبکہ ایشیائی بازاروں میں بھی آج ملا جلا کاروبار ہور ہا ہے۔

امریکہ میں ٹریژری بانڈز کی ایلڈ میں اضافے کے باعث گزشتہ سیشن میں وال اسٹریٹ کے اہم اشاریے گراوٹ کا شکار ہو گئے۔ ڈاو¿ جونز انڈسٹریل ایوریج 131.59 پوائنٹس یعنی 0.26 فیصد کی کمی کے ساتھ 51,349.92 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔ اسی طرح ایس اینڈ پی 500 انڈیکس 0.17 فیصد پھسل کر 7,670.84 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا، جبکہ نیس ڈیک 0.09 فیصد کی گراوٹ کے ساتھ 26,797.54 پوائنٹس پر بند ہوا۔ دوسری جانب، خام تیل کی قیمتوں میں کمی سے حوصلہ پاکر ڈاو¿ جونز فیوچرز آج مضبوطی کے ساتھ کاروبار کر رہا ہے۔ فی الحال یہ انڈیکس 202.45 پوائنٹس یعنی 0.39 فیصد کے اضافے کے ساتھ 51,552.37 پوائنٹس کی سطح پر ہے۔

یورپی بازار گزشتہ سیشن میں ملے -جلے نتائج کے ساتھ بند ہوئے۔ ایف ٹی ایس ای انڈیکس 0.45 فیصد کی کمی کے ساتھ 10,636.71 پوائنٹس پر بند ہوا۔ اسی طرح سی اے سی انڈیکس 0.53 فیصد کی کمزوری کے ساتھ 8,035.87 پوائنٹس پر رہا۔ اس کے برعکس ڈی اے ایکس انڈیکس 0.10 فیصد کے اضافے کے ساتھ 25,399.21 پوائنٹس پر بند ہوا۔

ایشیائی بازاروں میں بھی آج ملا- جلا رجحان نظر آ رہا ہے۔ ایشیا کے نو اہم بازاروں میں سے پانچ کے اشاریے گراوٹ کے ساتھ سرخ نشان میں کاروبار کر رہے ہیں، جبکہ چار اشاریے اضافے کے ساتھ سبز نشان میں ہیں۔ نکیئی انڈیکس آج 1,244.73 پوائنٹس یعنی 1.90 فیصد کی زبردست تیزی کے ساتھ 66,726 پوائنٹس پر کاروبار کر رہا ہے۔ تائیوان ویٹڈ انڈیکس میں بھی زبردست اچھال آیا ہے اور یہ 537.74 پوائنٹس یعنی 1.13 فیصد کے اضافے کے ساتھ 48,169.70 پوائنٹس پر پہنچ گیا ہے۔ اس کے علاوہ شنگھائی کمپوزٹ انڈیکس 0.27 فیصد کے اضافے کے ساتھ 3,840.83 پوائنٹس اور جکارتہ کمپوزٹ انڈیکس 0.18 فیصد کی تیزی کے ساتھ 6,132.47 پوائنٹس پر کاروبار کر رہے ہیں۔

دوسری جانب، گفٹ نفٹی 0.19 فیصد پھسل کر 22,785.50 پوائنٹس کی سطح پر ہے۔ اسی طرح اسٹریٹس ٹائمز انڈیکس 0.16 فیصد کی کمی کے ساتھ 5,709.17 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا ہے۔ سیٹ کمپوزٹ انڈیکس میں آج نمایاں گراوٹ دیکھی جا رہی ہے اور یہ 1.52 فیصد ٹوٹ کر 1,570.12 پوائنٹس کی سطح تک گر گیا ہے۔ اس کے علاوہ ہینگ سینگ انڈیکس 0.25 فیصد کی کمی کے ساتھ 24,463 پوائنٹس اور کوسپی انڈیکس 0.15 فیصد کی کمزوری کے ساتھ 6,860.38 پوائنٹس کی سطح پر کاروبار کر رہے ہیں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande