
ممبئی، 30 ستمبر (ہ س)۔ سپر اسٹار نانی کی فلم ’دی پیراڈائز‘ نے باکس آفس پر 100 کروڑ روپے کی کمائی کا ہندسہ عبور کر لیا ہے۔ سیکنلک کے مطابق، شری کانت اوڈیلا کی ہدایت کاری میں بنی اس فلم نے ریلیز کے چھٹے دن یعنی منگل کو 4.40 کروڑ روپے کا کاروبار کیا۔
فلم کی ہندوستان میں مجموعی نیٹ کلیکشن 101.50 کروڑ روپے ہو گیا ہے، جبکہ دنیا بھر میں چھ دنوں کے دوران فلم نے 150.50 کروڑ روپے کا گراس بزنس کر لیا ہے۔ فلم میں راگھو جوئیال بھی اہم کردار میں نظر آ رہے ہیں۔
دوسری جانب سدھارتھ ملہوترا اور تمنا بھاٹیا کی فلم ’دی ون: فورس آف دی فاریسٹ‘ بھی باکس آفس پر اپنی گرفت برقرار رکھے ہوئے ہے۔ 25 ستمبر کو ریلیز ہونے والی اس فلم نے پانچویں دن یعنی منگل کو 6 کروڑ روپے کمائے۔ اس سے پہلے فلم نے پیر کو 5.25 کروڑ روپے کا کاروبار کیا تھا۔ ویک اینڈ پر فلم نے مجموعی طور پر 33.60 کروڑ روپے کمائے تھے۔ اس کے ساتھ ہی فلم کی ہندوستان میںمجموعی طور پر کمائی 44.85 کروڑ روپے ہو گئی ہے۔
’دی ون‘ کے بیرون ملک کاروبار کی بات کریں تو فلم اب تک 4.50 کروڑ روپے کما چکی ہے۔ اس کے ساتھ ہی فلم کا دنیا بھر میں گراس کلیکشن 57.95 کروڑ روپے ہو گیا ہے۔ فلم کی ہدایت کاری دیپک کمار مشرا نے کی ہے۔ اس میں سدھارتھ ملہوترا اور تمنا بھاٹیہ کے علاوہ سنیل گروور، شویتا تیواری، انوپ سونی اور منیش پال بھی اہم کرداروں میں ہیں۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد