بی ایس ایف نے جموں میں بین الاقوامی سرحد عبور کرنے والے پاکستانی شہری کو گرفتار کیا
جموں, 03 ستمبر (ہ س): جموں کے کنہ چک سیکٹر میں بین الاقوامی سرحد کے قریب بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) نے ایک مشتبہ پاکستانی شہری کو گرفتار کرلیا۔ یہ کارروائی جمعرات کی صبح بارڈر آؤٹ پوسٹ سوہن کے علاقے میں 44 بٹالین بی ایس ایف کے اہلکاروں نے انجا
LoC


جموں, 03 ستمبر (ہ س): جموں کے کنہ چک سیکٹر میں بین الاقوامی سرحد کے قریب بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) نے ایک مشتبہ پاکستانی شہری کو گرفتار کرلیا۔ یہ کارروائی جمعرات کی صبح بارڈر آؤٹ پوسٹ سوہن کے علاقے میں 44 بٹالین بی ایس ایف کے اہلکاروں نے انجام دی۔سرکاری ذرائع کے مطابق گرفتار شخص کی ابتدائی شناخت نذیر صادق ولد مرحوم محمد نذیر سکنی لونی گاؤں، ضلع سیالکوٹ، پاکستان کے طور پر ہوئی ہے۔

گرفتاری کے بعد مذکورہ شخص کو بی ایس ایف کی تحویل میں لے لیا گیا۔ بی ایس ایف کے ڈپٹی انسپکٹر جنرل نے بھی موقع پر پہنچ کر صورتحال کا جائزہ لیا۔بی ایس ایف حکام گرفتار شخص سے پوچھ گچھ کررہے ہیں تاکہ اس کی شناخت، بین الاقوامی سرحد عبور کرکے بھارتی حدود میں داخل ہونے کے مقصد اور دیگر متعلقہ امور کا پتہ لگایا جاسکے۔حکام کے مطابق معاملے کی مزید تحقیقات جاری ہیں اور اس سلسلے میں مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande