ای ڈی نے 'نشہ مکت بھارت' مہم کے تحت جنوبی ہندوستان میں 30 مقامات پر تلاشی لی
نئی دہلی، 3 ستمبر(ہ س)۔ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے نشہ مکت بھارت ابھیان کے تحت منشیات سے متعلق آٹھ معاملات میں جنوبی ہندوستان میں بیک وقت بڑے پیمانے پر تلاشی مہم شروع کی ہے۔ کیرالہ، کرناٹک، تمل ناڈو اور تلنگانہ میں کل 30 مقامات پر منی لانڈرنگ
تلاشی


نئی دہلی، 3 ستمبر(ہ س)۔ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے نشہ مکت بھارت ابھیان کے تحت منشیات سے متعلق آٹھ معاملات میں جنوبی ہندوستان میں بیک وقت بڑے پیمانے پر تلاشی مہم شروع کی ہے۔ کیرالہ، کرناٹک، تمل ناڈو اور تلنگانہ میں کل 30 مقامات پر منی لانڈرنگ کی روک تھام کے قانون (پی ایم ایل اے)، 2002 کی دفعہ 17 کے تحت ای ڈی کی مختلف زونل ٹیموں کے ذریعے کارروائی کی جارہیہے۔

ای ڈی کے مطابق اس آپریشن کے تحت منشیات کی اسمگلنگ اور منی لانڈرنگ سے متعلق آٹھ الگ الگ معاملات کی تحقیقات جنوبی زون کے تمام زونوں میں بیک وقت کی جا رہی ہیں۔ تلاشی کے دوران، ایجنسی کا مقصد غیر قانونی منشیات کی سرگرمیوں سے منسلک رقم، جائیدادوں، بینک کھاتوں، دستاویزات اور ڈیجیٹل شواہد کا پتہ لگانا ہے۔ مزید تفتیش جاری ہے۔

11 جون 2024 کو تامل ناڈو سے نثاردین، کاسلنگم اور دیگر کے معاملے میں، این سی بی نے منڈپم پناہ گزین کیمپ میں رہنے والے سری لنکا کے شہریوں این اجنتھن اور کے مدھوشن کو گرفتار کیا۔ ان سے1.470 کلوگرام میتھامفیٹامائن برآمد کیا گیا۔ 14 جون 2024 کو، شاپ نمبر 193/138، انگپا نائیکن اسٹریٹ، مناڈی، چنئی میں، کے کرشنا کماری کو محمد رجال الدین سے پیسے لیتے ہوئے پکڑا گیا۔ وہاں سے 1.29 کروڑ روپے سے زیادہہندوستانی کرنسی ، 30,000 امریکی ڈالر اور سری لنکا کے5,030 روپے برآمد ہوئے۔ ای ڈی کے مطابق مذکورہ احاطے کو دبئی میں مقیم ایس نثاردین کی جانب سے محمد رجال الدین چلا رہے تھے اور اسے غیر مجاز حوالہ لین دین کے لیے استعمال کیا جا رہا تھا۔ اس معاملے میں چنئی اور رام ناتھ پورم ضلع میں دو مقامات پر تلاشی جاری ہے۔

24 جولائی 2024 کو، این سی بی نے سید ابراہیم، باعث الرحمان اور تمل ناڈو کے دیگر افراد سے متعلق ایک معاملے میں چنئی میں کلمبکم بس ٹرمینس کے قریب باعث الرحمان کو گرفتار کیا۔ اس کے پاس سے5.970 کلوگرام میتھامفیٹامائن برآمد کیا گیا۔ این سی بی نے اس معاملے میں 39.38 لاکھ روپے نقد، 586 گرام سونا اور ایک کلو چاندی بھی ضبط کی تھی۔ ای ڈی کے مطابق اس معاملے میں چنئی اور رام ناتھ پورم کے درمیان حوالہ اور نقد لین دین سے متعلق پہلوو¿ں کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ رام ناتھ پورم اور ترونیل ویلی میں دو مقامات پر تلاشی جاری ہے۔

ادے کمار اور دیگر کے تمل ناڈو معاملہ میں، 10 دسمبر 2023 کو، این سی بی نے سری لنکا کے شہری ایس ادے کمار کے قبضے سے ہوٹل وائٹ پیلس، مناڈی، چنئی کے کمرہ نمبر 109 میں دو کلو میتھامفیٹامائن برآمد کیا۔ تحقیقات سے پتہ چلا کہ اسے سری لنکا کے راجن عرف مدن کی ہدایت پر کھیپ وصول کرنے کے لیے چنئی بھیجا گیا تھا۔ اسی معاملے میں، این سی بی نے امبتور کے وائرلیس گراو¿نڈ سے 54.600 کلوگرام میتھامفیٹامائن بھی برآمد کیا تھا۔ ای ڈی کے مطابق معاملے میں چھ مقامات پر تلاشی جاری ہے۔

ایم ایلکس اور دیگر سے متعلق معاملے میں، 13 اپریل 2025 کو، این سی بی نے پڈوکوٹائی-مدورائی روڈ پر میلویلکوڈی کے قریب ایم ایلکس کو 950 گرام میتھامفیٹامائن ہائیڈروکلورائڈ کے ساتھ گرفتار کیا۔ اس کے پاس سے دو لاکھ روپے نقد، تین موبائل فون اور ایک ٹویوٹا کیمری کار بھی ضبط کی گئی۔ تحقیقات میں اس کے اہل خانہ کے نام پر جائیدادوں اور بینک لین دین سے متعلق پہلوو¿ں کا انکشاف ہوا ہے۔ ای ڈی کے مطابق، ناگاپٹنم، ویلانکنی اور تھالیماڈی میں تقریبا 54 جھینگا فارم اور گاڑیوں میں منشیات کی آمدنی کی مبینہ سرمایہ کاری کی بھی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ اس معاملے میں ناگاپٹنم اور ویلانکنی میں چھ مقامات پر تلاشی جاری ہے۔

کرناٹک کے مرتنجے عرف جیانا عرف ایم جے اور دیگر کے معاملے میں 6 جولائی 2022 کو ملزم سے ایک کلو گرام پانچ گرام حشیش کا تیل اور ایک کلو گرام 200 گرام گانجا برآمد کیا گیا۔ ای ڈی کے مطابق ان کی غیر قانونی مارکیٹ ویلیو تقریبا 80 لاکھ روپے تھی۔ مالی تحقیقات میں ملزم اور اس کی بیوی کے چھ بینک کھاتوں میں مجموعی طور پر 5.15 کروڑ روپے سے زیادہ کے ڈپوزٹ اور 2.39 کروڑ روپے سے زیادہ کے نقد کا انکشاف ہوا۔ اس کے علاوہ 57.17 لاکھ روپے کے مشکوک یو پی آئی لین دین اور آٹھ غیر منقولہ جائیدادوں سے متعلق لین دین کی بھی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ کرناٹک کے کولار ضلع، ملور اور ہوسکوٹے میں تین مقامات پر تلاشی جاری ہے۔

تلنگانہ کے کلاپتی نتھوبائی اور دیگر سے متعلق معاملہ کی تحقیقات تین پولیس ایف آئی آر کی بنیاد پر کی جا رہی ہے۔ ای ڈی کے مطابق ملزم اور اس کے ساتھیوں پر اڈیشہ، اراکو اور حیدرآباد کے دھولپیٹ سے گانجا خریدنے، اسے رہائشی کمپلیکس میں ذخیرہ کرنے، چھوٹے پیکٹوں میں دوبارہ پیک کرنے اور نانک رام گڈا اور قریبی علاقوں میں فروخت کرنے کا الزام ہے۔ تینوں کارروائیوں میں تقریبا 1 کلو گرام گانجا، 67.35 لاکھ روپے نقد، موبائل فون، فون پے اسکینر اور گاڑیاں ضبط کی گئیں۔ تحقیقات میں 2021 اور 2023 کے درمیان 86.78 لاکھ روپے میں خریدی گئی تین غیر منقولہ جائیدادوں کا بھی انکشاف ہوا ہے۔ تلنگانہ میں سیرلنگم پلی اور نانکرم گڈا میں تین مقامات پر تلاشی جاری ہے۔

آیوش ونود اور کیرالہ کے دیگر افراد سے متعلق معاملے میں، آیوش ونود کو کیرالہ پولیس نے الووا-پاروور کے ایس آر ٹی سی روٹ پر 1 کلوگرام ہائبرڈ گانجا کے ساتھ پکڑا تھا۔ اس کا اسکوٹر بھی ضبط کر لیا گیا۔ بعد میں اس کی رہائش گاہ سے تقریبا 15 کلو ہائبرڈ گانجا برآمد ہوا اور اس کی بیوی انیلا ایم اے کو گرفتار کر لیا گیا۔ پوچھ گچھ کے دوران تفتیشی ایجنسیوں کو بینکاک سے کوچی تک ہائبرڈ گانجا لے جانے والے ایک منظم نیٹ ورک کے بارے میں معلوم ہوا۔ ای ڈی کے مطابق اس نیٹ ورک میں خریداری، نقل و حمل، مقامی تقسیم اور حوالہ لین دین سے وابستہ مختلف لوگوں کے کردار کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ کوچی اور ملحقہ اضلاع میں چار مقامات پر تلاشی جاری ہے۔

کیرالہ سے تعلق رکھنے والے لیگش اور دیگر افراد سے متعلق معاملہ میں، مسقط سے آنے والے ملزم لیگش کے قبضے سے 949.26 گرام ایم ڈی ایم اے برآمد کیا گیا۔ چاروں ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ ای ڈی کے مطابق، تحقیقات سے پتہ چلا کہ ممنوعہ سامان لیگش کے ذریعے ہندوستان لایا گیا تھا اور اسے مقامی طور پر تقسیم کیا جانا تھا۔ پی ایم ایل اے کے تحت کوژی کوڈ میں چاروں ملزموں کے رہائشی احاطے کی تلاشی لی جا رہی ہے۔ ایجنسی ان احاطوں سے جائیدادوں، بینک کھاتوں، دستاویزات اور دیگر متعلقہ شواہد کا پتہ لگانے کے عمل میں ہے۔ معاملہ کی تفتیش جاری ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande