
ملک کے ٹاپ 4 ریلوے اسٹیشنس میں سکندرآباد کا شاندار مقامحیدرآباد ،3 ستمبر(ہ س)۔جنوبی ہند کے سب سے اہم اوربڑے ریلوے جنکشن سکندرآباد ریلوے اسٹیشن نے ملک بھر میں ایک نیا تاریخ سازسنگ میل قائم کرلیاہے۔محکمہ ریلوے کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین سالانہ پورٹل رپورٹ کے مطابق سکندرآباد ریلوے اسٹیشن کی سالانہ مسافرآمدنی اورمسافروں کی نقل وحرکت دونوں لحاظ سے ہندوستان کے ٹاپ4 اسٹیشنس میں شامل ہوگیا ہے۔ ریلوے کی جاری کردہ تفصیلات کے مطابق ملک میں سب سے زیادہ آمدنی پیدا کرنے والے اسٹیشن کی فہرست میں نئی دہلی پہلے مقام پر ہے ۔ جب کہ اس کے بعد ہاوڑہ اورچینائی بالترتیب دوسرے اور تیسرے مقام پر ہیں۔گزشتہ مالیاتی سال کے دوران سکندرآبادریلوے اسٹیشن نے صرف مسافروں سے 1,276.29 کروڑ روپئے کی آمدنی حاصل کی ہے۔اس ایک سال کے عرصے میں تقریبا2.78 کروڑشہریوں نے سکندرآباد ریلوے اسٹیشنس سے ملک کے مختلف حصوں کیلئے سفرکیاہے۔ حیدرآباد کوملک کے دیگرمیٹروشہروں جیسے دہلی،ممبئی،چینائی،بنگلورواورکولکتہ سے جوڑنے میں یہ اسٹیشن شمالی اورجنوبی ریاستوں کے درمیان ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتاہے۔سکندرآباد ریلوے اسٹیشن کی مکمل از سرنوتعمیراور اسے عالمی معیارکاالٹراماڈرن ہب بنانے کیلئے بڑے پیمانے پرکام جاری ہے۔اسٹیشن کوورلڈ کلاس سہولیات سے آراستہ کرنے کیلئے 714 کروڑ روپئے کے میگا پراجیکٹ پرتعمیری کام کیا جارہاہے۔جنوبی ہندکے چیف پبلک ریلیشن آفیسر سریدھرنے بتایا کہ اسٹیشن کی ازسرنوترقیاتی وتعمیری تمام کام آئندہ سال جون میں مکمل کرنے کا حدف مقررکیا گیا ہے ۔ ۔ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق