
نئی دہلی ،03ستمبر (ہ س )۔
غالب انسٹی ٹیوٹ ہر سال ریسرچ اسکالرس کی تربیت اور حوصلہ افزائی کی غرض سے بین الاقوامی ریسرچ اسکالر سمینار کا اہتمام کرتا ہے جس میں ملک کی تقریباً 40یونیورسٹیوں کے علاوہ بیرون ملک کے ریسرچ اسکالر بھی شریک ہوکر اپنی پی ایچ ڈی سے متعلق مقالہ پیش کرتے ہیں۔ غالب انسٹی ٹیوٹ کے ڈائرکٹر ڈاکٹر ادریس احمد نے بتایا کہ 4/ستمبر کو شام 5/بجے ایوان غالب نئی دہلی میں سمینار کا افتتاح ہوگا۔ سمینار کا افتتاح معروف مصنفہ ڈاکٹر رخشندہ جلیل کریں گی۔ اس اجلاس کی صدارت مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی حیدرآباد کے وائس چانسلر پروفیسر سید عین الحسن کریں گے۔ جناب آلوک اویرل (معروف شاعر) افتتاحی اجلاس میں بطور مہمان خصوصی شریک ہوں گے۔ مہمانوں کا استقبال قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان کے ڈائرکٹر ڈاکٹر محمد شمس اقبال کریں گے اور کلیدی خطبہ معروف محقق اور غالب شناس ڈاکٹر شمس اقبال پیش کریں گے۔ 5 اور 6/ستمبر کو صبح 10/بجے سے شام 5/بجے تک تکنیکی اجلاس ہوں گے جن میں ریسرچ اسکالر اپنا مقالہ پیش کریں گے۔ شرکائے اجلاس کی تفصیل اس طرح ہے۔ مقالہ نگار: جناب مصطفی علاءالدین محمد علی(مصر)، محترمہ مہدیہ نڑاد شیخ (ایران)،جناب اشرف علی (پٹنہ یونیورسٹی،پٹنہ)،جناب محمد تنویر خان (بہار یونیورسٹی، مظفرپور)، محترمہ کنیز فاطمہ(جے۔پی۔ یونیورسٹی، چھپرا)،جناب نور عالم(ویر کنورسنگھ یونیورسٹی، آرہ)،جناب محمد نوشاد احمد (مگدھ یونیورسٹی، بودھ گیا)،محترمہ رفعت گلزار (پنجابی یونیورسٹی، پٹیالہ)، جناب محمد علی باشا (کے۔ بی۔ این۔ یونیورسٹی، گلبرگہ)،محترمہ افشانہ غمگین بشیر (سینٹرل کشمیریونیورسٹی ، سرینگر)،جناب یاور احمد شیخ ( کشمیریونیورسٹی، جموں کشمیر)،جناب خلیق الرحمٰن اعوان (پنجاب یونیورسٹی، چنڈی گڑھ)، محترمہ فرحین خانم (آسام یونیورسٹی ، سلچر)، جناب محمد مہتاب عالم (رانچی یونیورسٹی ، جھارکھنڈ)،جناب عمران (ہری سنگھ گور یونیورسٹی،ساگر)،جناب محمد شاداب انصاری (عالیہ یونیورسٹی، کلکتہ)،جناب علی حسین (کلکتہ یونیورسٹی،کلکتہ)،محترمہ آلِ زہرہ زیدی،جناب محمد ساجد رضا(مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی، حیدرآباد)،محترمہ نکہت پروین (حیدرآبادیونیورسٹی، تلنگانہ)، محترمہ شگفتہ خانم(بریلی کالج، بریلی)،جناب محمد ریحان خان (کے ایم سی ایل یونیورسٹی، لکھنو¿)،جناب سید مظہرعلی عباس، محترمہ صائمہ انصاری(لکھنو¿ یونیورسٹی، لکھنو¿)،محترمہ عظمیٰ (چودھری چرن سنگھ یونیورسٹی، میرٹھ)، جناب عمران احمد،جناب محمد فدیان (الہ آبادیونیورسٹی ، پریاگ راج)،جناب آصف جمال (بی۔ ایچ۔ یو۔ وارانسی)، محترمہ مریم بی (سی پی ڈی یو ٹی، اردو اکیڈمی)، محترمہ ہما سیفی،جناب محمد وسیم (اے ایم یو، علی گڑھ)،جناب شرف الدین، جناب ساجد انصاری (جے۔ ایم۔ آئی۔)،محترمہ افزا نقوی،جناب سجاد الرحمٰن (ڈی۔ یو۔)، جناب محمد یوسف،جناب سہیل رضا (جے۔ این۔ یو۔) ، جناب امتیاز احمد (جی۔این۔ایم۔ یونیورسٹی مدھے پورہ)
صدور:ڈاکٹر مہتاب جہاں،ڈاکٹر احمد امتیاز، ڈاکٹر جاوید حسن، ڈاکٹر مشتاق عالم قادری،ڈاکٹرخالد مبشر، ڈاکٹر سفینہ، ڈاکٹر علی احمد ادریسی، ڈاکٹر خان محمدآصف
نظامت :ڈاکٹر جاوید رحمانی،ڈاکٹر شاداب شمیم،ڈاکٹر فیضان الحق،ڈاکٹر امیر حمزہ،ڈاکٹر نورین علی حق،ڈاکٹر صائمہ ثمرین،ڈاکٹر ضوفشاں، جناب غلام سرور۔ اس موقع پر تینوں دن کتاب میلے کا بھی اہتمام کیا جائے گا جس میں اردو کے نامور پبلشر شریک ہوں گے۔ سمینار کی افادیت کے پیش نظر کثیر تعداد میں لوگوں کی شرکت متوقع ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Md Owais Owais