کثیرمقدارمیں غیرملکی شراب لدی اسکارپیو ضبط، تین ملزمین گرفتار
کٹیہار، 29 ستمبر (ہ س)۔ ضلع امتناعی محکمہ کی ٹیم نے پیر کی دیررات ایک خصوصی کارروائی کرتے ہوئے مغربی بنگال سے اسمگل کی جارہی 301.640 لیٹر غیر ملکی شراب برآمد کی۔ کارروائی کے دوران ٹیم نے تعاقب کر کے شراب سے لدی اسکارپیو کو قبضے میں لے لیا اور ایک
کثیرمقدارمیں غیرملکی شراب لدی اسکارپیو ضبط، تین ملزمین گرفتار


کٹیہار، 29 ستمبر (ہ س)۔ ضلع امتناعی محکمہ کی ٹیم نے پیر کی دیررات ایک خصوصی کارروائی کرتے ہوئے مغربی بنگال سے اسمگل کی جارہی 301.640 لیٹر غیر ملکی شراب برآمد کی۔ کارروائی کے دوران ٹیم نے تعاقب کر کے شراب سے لدی اسکارپیو کو قبضے میں لے لیا اور ایک اہم اسمگلر کو گرفتار کر لیا۔ بلرام پور چیک پوسٹ پر سائیکلوں پر شراب لے جانے والے دو دیگر اسمگلروں کو بھی گرفتار کیا گیا۔امتناعی ٹیم کو خفیہ اطلاع ملی تھی کہ مغربی بنگال سے ایک اسکارپیو میں شراب کی ایک بڑی کھیپ لائی جارہی ہے۔ ٹیم نے مشکوک گاڑی کو روکنے کی کوشش کی تو ڈرائیور فرار ہو گیا۔ اعظم نگر تھانہ علاقہ کے مانک نگر چوک کے قریب ایکسائز پولیس نے اسکارپیو کا تعاقب کیا اور اسے روک لیا۔

گاڑی کی تلاشی لینے پر 301.640 لیٹر غیر ملکی شراب برآمد ہوئی۔ اسمگلر متھن کمار ( ساکن بکیا رانی چک، براری تھانہ، کٹیہار ضلع) کو جائے وقوعہ پر گرفتار کیا گیا۔ایک اور کارروائی میں بلرام پور چوکی پر تلاشی کے دوران سائیکل سوار دو اسمگلروں کو پکڑا گیا۔ گرفتار ملزمین میں گوپال سنگھ اور وشواجیت سنگھ (دونوں رہائشی بلرام پور) شامل ہیں۔ ان کے قبضے سے چھ بوتل بیئر اور ایک بوتل شراب برآمد ہوئی۔محکمہ ایکسائز نے شراب اور گاڑیوں کو ضبط کرلیا اور تمام گرفتار ملزمین کے خلاف بہار امتناعی اور آبکاری ایکٹ کے تحت ایف آئی آر درج کرکے مزید قانونی کارروائی شروع کردی۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan


 rajesh pande