تاریخ کے صفحات میں 30 ستمبر: مہاراشٹر کے لاتور میں آیا تھا تباہ کن زلزلہ، ہزاروں افراد جاں بحق
30 ستمبر کی تاریخ ہندوستان کی تاریخ میں کئی دردناک اور اہم واقعات سے جڑی ہوئی ہے۔ 1993 میں اسی دن مہاراشٹر کے لاتور میں آنے والے شدید زلزلے نے بڑے پیمانے پر تباہی مچائی تھی۔ اس قدرتی آفت میں تقریباً 10 ہزار افراد ہلاک ہوئے تھے۔ اس وقت سامنے آنے وال
تاریخ کے صفحات میں 30 ستمبر: مہاراشٹر کے لاتور میں آیا تھا تباہ کن زلزلہ، ہزاروں افراد جاں بحق


30 ستمبر کی تاریخ ہندوستان کی تاریخ میں کئی دردناک اور اہم واقعات سے جڑی ہوئی ہے۔ 1993 میں اسی دن مہاراشٹر کے لاتور میں آنے والے شدید زلزلے نے بڑے پیمانے پر تباہی مچائی تھی۔ اس قدرتی آفت میں تقریباً 10 ہزار افراد ہلاک ہوئے تھے۔ اس وقت سامنے آنے والی بعض غیر مصدقہ اطلاعات میں ہلاکتوں کی تعداد 28 ہزار تک بتائی گئی تھی۔ زلزلے کا مرکز جبل پور سے تقریباً 350 میل جنوب مغرب میں بتایا گیا تھا۔ اس سانحے میں بڑی تعداد میں مکانات اور دیگر عمارتیں منہدم ہوگئی تھیں، جس سے ہزاروں خاندان متاثر ہوئے۔اس کے علاوہ 30 ستمبر 2020 کو ایودھیا میں 6 دسمبر 1992 کو بابری مسجد منہدم کیے جانے سے متعلق فوجداری مقدمے میں بھی اہم فیصلہ سنایا گیا تھا۔ مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی)کی خصوصی عدالت نے اس معاملے میں تمام ملزمان کو بری کردیا تھا۔عدالت نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے سینئر رہنما اور سابق نائب وزیر اعظم لال کرشن اڈوانی، سابق مرکزی وزرا مرلی منوہر جوشی اور اوما بھارتی، اتر پردیش کے سابق وزیر اعلیٰ کلیان سنگھ، رام جنم بھومی نیاس کے صدر مہنت نرتیہ گوپال داس اور ستیش پردھان سمیت مجموعی طور پر 32 ملزمان کو بری کردیا تھا۔اہم واقعات1681: نیدرلینڈز اور سویڈن نے امن معاہدے پر دستخط کیے۔1687: اورنگ زیب نے حیدرآباد کے گولکنڈہ قلعے پر قبضہ کیا۔1895: لبنان کے معروف فنکار، شاعر اور ادیب جبران خلیل جبران نے تعلیم کا آغاز کیا۔1898: امریکی شہر نیویارک کا قیام عمل میں آیا۔1929: انسان کو لے جانے والے پہلے راکٹ نے پرواز کی۔1939: جرمنی اور روس پولینڈ کی تقسیم پر متفق ہوئے۔1958: فرانسیسی گیانا آزادی حاصل کرکے جمہوریہ گیانا بنا۔1984: شمالی اور جنوبی کوریا کے درمیان 1945 کے بعد پہلی مرتبہ سرحدیں کھولی گئیں۔1993: ہندوستان کی ریاست مہاراشٹر کے لاتور میں آنے والے شدید زلزلے میں 10 ہزار سے زائد افراد ہلاک اور لاکھوں بے گھر ہوگئے۔2001: اسرائیل کی داخلی کابینہ نے فلسطین کے ساتھ ہونے والے معاہدے کی منظوری دی۔2001: کانگریس کے سینئر رہنما مادھو راؤ سندھیا کا انتقال ہوا۔2003: وشوناتھن آنند نے عالمی ریپڈ شطرنج چمپئن شپ جیتی2005: خبر رساں ایجنسی رائٹرز نے عراق میں امریکی فوج کی جانب سے صحافیوں کو دبانے کا الزام عائد کیا۔2007: پرویز مشرف کو دوبارہ وردی میں صدر بننے سے روکنے کے لیے اپوزیشن کے 236 ارکانِ پارلیمنٹ و اسمبلی نے استعفے دیے۔2007: پاپ اسٹار شکیرا نے پیرو اور نکاراگوا میں زلزلے سے ہونے والی تباہی کے لیے 159.1 کروڑ روپے عطیہ کرنے کا اعلان کیا۔2009: معروف پلے بیک گلوکار منا ڈے کو 2007 کے باوقار دادا صاحب پھالکے ایوارڈ کے لیے منتخب کیا گیا۔2010: الہ آباد ہائی کورٹ کی لکھنؤ بنچ نے متنازع بابری مسجد معاملے میں زمین کو تین حصوں میں تقسیم کرکے رام للا، نرموہی اکھاڑہ اور وقف بورڈ کو ایک ایک حصہ دینے کا فیصلہ سنایا۔پیدائش1893: وی پی مینن — ہندوستانی ریاستوں کے انضمام میں سردار پٹیل کے معاون۔1894: آر آر دیواکر — انڈین نیشنل کانگریس کے سیاست داں1900: ایم سی چاگلہ — معروف ہندوستانی جج، سفارت کار اور کابینہ وزیر1922: رشی کیش مکھرجی — ہندوستانی سنیما کے معروف فلم ساز اور ہدایت کار1934: راج کمار دوریندر سنگھ — منی پور کے پانچویں وزیر اعلیٰ1952: ڈیرل ہیئر — آسٹریلیا کے متنازعہ امپائر1962: شان — معروف ہندوستانی گلوکار1970: دیپا ملک — بھارت کی شاٹ پٹ اور جیولین تھرو کی کھلاڑیوفات1914: الطاف حسین حالی — اپنے دور کے معروف اردو ادیب اور شاعر1943: رامانند چٹرجی — صحافت کی دنیا کی ایک اہم شخصیت1955: جیمز ڈین — ہالی ووڈ کے معروف اداکار1994: سمیتر کمار ی سنہا — ہندوستانی شاعرہ اور مصنفہ2001: مادھو راؤ سندھیا — معروف کانگریسی رہنما2009: راؤ وریندر سنگھ — ہریانہ کے دوسرے وزیر اعلیٰ2017: یوسف شیخ — معروف ہندوستانی کونکنی ادیبہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande