تاریخ کے آئینے میں 28 ستمبر: سروں کی ملکہ لتا منگیشکر کا یوم پیدائش
بھارتی موسیقی کی تاریخ میں 28 ستمبر کی خاص اہمیت ہے۔ اسی دن 1929 میں اندور میں عظیم گلوکارہ لتا منگیشکر کی پیدائش ہوئی تھی۔ موسیقار دیناناتھ منگیشکر کے گھر پیدا ہونے والی لتا نے آگے چل کر اپنی آواز اور گائیکی سے بھارتی موسیقی کو دنیا بھر میں ایک ال
تاریخ کے آئینے میں 28 ستمبر: سروں کی ملکہ لتا منگیشکر کا یوم پیدائش


بھارتی موسیقی کی تاریخ میں 28 ستمبر کی خاص اہمیت ہے۔ اسی دن 1929 میں اندور میں عظیم گلوکارہ لتا منگیشکر کی پیدائش ہوئی تھی۔ موسیقار دیناناتھ منگیشکر کے گھر پیدا ہونے والی لتا نے آگے چل کر اپنی آواز اور گائیکی سے بھارتی موسیقی کو دنیا بھر میں ایک الگ شناخت قائم کی۔ لتا منگیشکر نے انتہائی کم عمری میں موسیقی کی مشکل ریاضت شروع کر دی تھی۔ مسلسل مشق اور سُروں پر مضبوط گرفت نے انہیں گائیکی کے میدان میں ایک منفرد مقام دلایا۔ انہوں نے ہندی کے علاوہ کئی دیگر بھارتی زبانوں میں بھی گیت گائے اور مختلف ادوار کے موسیقی کے شائقین تک اپنی آواز پہنچائی۔ بھارت رتن سے سرفراز لتا منگیشکر نے اپنے طویل موسیقی کے سفر میں ہزاروں گیتوں کو اپنی آواز دی۔ ان کے گیتوں میں محبت، ہجر، خوشی اور جذبات کے کئی رنگ سنائی دیتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ ان کی موسیقی آج بھی مختلف نسلوں کے درمیان اپنی جگہ بنائے ہوئے ہے۔

اہم واقعات

1837 - آخری مغل بادشاہ بہادر شاہ ظفر نے دہلی کا اقتدار سنبھالا۔

1950 - انڈونیشیا اقوام متحدہ کا 60واں رکن بنا۔

1958 - فرانس میں آئین نافذ ہوا۔

1997 - امریکی خلائی شٹل اٹلانٹس روسی خلائی مرکز ’میر‘ سے منسلک ہوا۔

2007 - نیشنل ایروناٹکس اینڈ اسپیس ایڈمنسٹریشن (ناسا) نے خصوصی خلائی گاڑی ’ڈان‘ کا آغاز کیا۔

2008 - اسپیس ایکس نے فالکن-1 کی کامیاب لانچنگ کی۔ یہ پہلی نجی کمپنی تھی جس نے مائع ایندھن والے راکٹ کو خلا میں بھیجنے میں کامیابی حاصل کی۔

2020 - آرمینیا اور آذربائیجان کے درمیان ناگورنو-کاراباخ کے علاقے کو لے کر جنگ شروع ہوئی۔

پیدائش

551 قبل مسیح - چین کے فلسفی کنفیوشس۔

1746 - ولیم جونز، انگریز ماہرِ مشرقیات، قانون داں اور قدیم ہندوستان سے متعلق ثقافتی تحقیقات کے بانیوں میں سے ایک۔

1836 - شرڈی سائیں بابا، روحانی پیشوا۔

1907 - بھگت سنگھ، عظیم مجاہدِ آزادی۔

1909 - پی جے راج، اداکار۔

1929 - لتا منگیشکر، معروف ہندوستانی گلوکارہ۔

1982 - ابھینو بندرا، معروف بھارتی نشانے باز۔

1982 - رنبیر کپور، بالی ووڈ اداکار۔

انتقال

1895 - لوئی پاسچر، فرانس کے معروف ماہرِ حیاتیات۔

1953 - ایڈون ہبل، معروف امریکی ماہرِ فلکیات۔

1983 - سی. ایچ. محمد کویا، ’انڈین یونین مسلم لیگ‘ کے سیاست دان اور کیرالہ کے سابق وزیر اعلیٰ۔

2012 - برجیش مشرا، بھارت کے پہلے قومی سلامتی مشیر۔

2016 - شمعون پیریز، اسرائیل کے سابق وزیر اعظم۔

2022 - جینتی پٹنائک، سابق رکن پارلیمنٹ اور قومی خواتین کمیشن کی پہلی چیئرپرسن۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالواحد


 rajesh pande