ایشیائی کھیلوں میں بھارت کو مزید دو تمغے، سرویش کو چاندی اور پارول کو کانسی
ناگویا، 27 ستمبر (ہ س)۔ ایشیائی کھیل 2026 میں بھارت کے لیے اتوار کا دن ایتھلیٹکس کے میدان میں شاندار رہا۔ میزوہو پارک ایتھلیٹکس اسٹیڈیم میں سرویش کشارے نے مردوں کی ہائی جمپ میں چاندی کا تمغہ جیتا، جبکہ پارول چودھری نے خواتین کی 3000 میٹر اسٹیپل چ
ایشیائی کھیلوں میں بھارت کو مزید دو تمغے، سرویش کو چاندی اور پارول کو کانسی


ناگویا، 27 ستمبر (ہ س)۔

ایشیائی کھیل 2026 میں بھارت کے لیے اتوار کا دن ایتھلیٹکس کے میدان میں شاندار رہا۔ میزوہو پارک ایتھلیٹکس اسٹیڈیم میں سرویش کشارے نے مردوں کی ہائی جمپ میں چاندی کا تمغہ جیتا، جبکہ پارول چودھری نے خواتین کی 3000 میٹر اسٹیپل چیس میں کانسی کا تمغہ اپنے نام کیا۔

سرویش نے 2.25 میٹر کی بہترین چھلانگ لگا کر چاندی کا تمغہ حاصل کیا۔ چینی تائپے کے چاو¿ ہسوان فو نے بھی 2.25 میٹر کی بلندی عبور کی، لیکن انہوں نے یہ بلندی اپنی پہلی ہی کوشش میں حاصل کرلی، جبکہ سرویش کو اس کے لیے دو کوششیں کرنا پڑیں۔ اسی بنیاد پر چاو¿ کو سونے کا تمغہ ملا۔ جنوبی کوریا کے سانگ ہیوک وو نے 2.22 میٹر کی چھلانگ کے ساتھ کانسی کا تمغہ جیتا۔

سرویش نے مقابلے کا آغاز 2.10 میٹر کی بلندی پہلی کوشش میں عبور کرکے کیا۔ اس کے بعد انہوں نے 2.14، 2.18 اور 2.22 میٹر کی بلندی بھی پہلی ہی کوشش میں عبور کرلی۔ 2.25 میٹر کے بعد مقابلہ 2.28 میٹر تک پہنچا، لیکن دونوں کھلاڑی تین کوششوں کے باوجود اس بلندی کو عبور نہ کرسکے۔

پارول نے قومی ریکارڈ کے ساتھ کانسی کا تمغہ جیتا

خواتین کی 3000 میٹر اسٹیپل چیس میں پارول چودھری نے 9:08.67 سیکنڈ کا وقت نکال کر کانسی کا تمغہ جیتا۔ انہوں نے اپنا ہی قومی ریکارڈ بہتر کیا اور اس مقابلے میں 9 منٹ 10 سیکنڈ سے کم وقت نکالنے والی پہلی بھارتی خاتون بن گئیں۔

ایشیائی کھیلوں میں پارول کا یہ تیسرا تمغہ ہے۔ اس سے قبل انہوں نے 2022 کے ہانگژو ایشیائی کھیلوں میں 5000 میٹر میں سونے اور 3000 میٹر اسٹیپل چیس میں چاندی کا تمغہ جیتا تھا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande