ایشین گیمز: اسکواش میں بھارت کو دو چاندی کے تمغے ، ابھے اور اناہت نے تمغے اپنے نام کیے
آئیچی-ناگویا (جاپان)، 27 ستمبر (ہ س )۔ جاپان کے آئیچی-ناگویا میں جاری ایشین گیمز میں بھارت نے اتوار کو اسکواش میں دو چاندی کے تمغے جیتے۔ مردوں کے سنگلز میں ابھے سنگھ کے بعد خواتین کے سنگلز میں نوجوان کھلاڑی اناہت سنگھ نے بھی چاندی کا تمغہ اپنے نا
ایشین گیمز: اسکواش میں بھارت کو دو چاندی کے تمغے ، ابھے اور اناہت نے تمغے اپنے نام کیے


آئیچی-ناگویا (جاپان)، 27 ستمبر (ہ س )۔

جاپان کے آئیچی-ناگویا میں جاری ایشین گیمز میں بھارت نے اتوار کو اسکواش میں دو چاندی کے تمغے جیتے۔ مردوں کے سنگلز میں ابھے سنگھ کے بعد خواتین کے سنگلز میں نوجوان کھلاڑی اناہت سنگھ نے بھی چاندی کا تمغہ اپنے نام کیا۔ تاہم دونوں کھلاڑی طلائی تمغہ جیتنے سے محروم رہے۔

اسکواش کے مردوں کے سنگلز فائنل میں بھارت کے ابھے سنگھ کو ملیشیاکے این یو این جی کے ہاتھوں 9-11، 5-11، 5-11 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ مقابلے میں ابھے تینوں گیمز میں ملائیشیائی کھلاڑی کے سامنے جدوجہد کرتے نظر آئے۔ این یو نے پہلا گیم 11-9 سے جیت کر برتری حاصل کی۔ اس کے بعد دوسرے گیم میں بھی انہوں نے ابھے کو واپسی کا موقع نہیں دیا اور 11-5 سے کامیابی حاصل کی۔ تیسرے گیم میں ابھے نے اچھی شروعات کی کوشش کی، لیکن ملائیشیائی کھلاڑی نے مقابلے پر اپنی گرفت برقرار رکھی اور 11-5 سے گیم جیت کر طلائی تمغہ اپنے نام کرلیا۔

این یو نے اس کامیابی کے ساتھ مسلسل دوسرے ایشین گیمز میں مردوں کے سنگلز کا خطاب برقرار رکھا۔ وہیں ابھے کو چاندی کے تمغے پر اکتفا کرنا پڑا۔ ابھے نے اس سے قبل سیمی فائنل میں پاکستان کے محمد عرفان کو 11-3، 12-10، 11-6 سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی تھی۔

اناہت سنگھ بھی طلائی تمغے سے محروم

خواتین کے سنگلز فائنل میں بھارت کی 18 سالہ اناہت سنگھ کو ملائیشیا کی سیواسنگری سبرامنیم نے 11-4، 11-4، 11-7 سے شکست دی۔ اس طرح اناہت کو چاندی کا تمغہ ملا، جبکہ سیواسنگری نے طلائی تمغہ جیت لیا۔

تقریباً 27 منٹ تک جاری رہنے والے اس مقابلے میں اناہت شروع سے اپنی رفتار حاصل نہیں کر سکیں۔ ملائیشیائی کھلاڑی نے پہلے دونوں گیمز 11-4 سے جیت کر مضبوط برتری حاصل کرلی۔ تیسرے گیم میں اناہت نے کچھ مزاحمت کی اور اسکور کو قریب رکھنے کی کوشش کی، لیکن سیواسنگری نے 11-7 سے گیم جیت کر میچ اپنے نام کرلیا۔

بھارت کے تمغوں کی تعداد 32 ہوگئی

ابھے سنگھ اور اناہت سنگھ کے چاندی کے تمغوں کے ساتھ ایشین گیمز 2026 میں بھارت کے تمغوں کی تعداد 32 ہوگئی ہے۔ بھارت کے کھاتے میں اب تک 4 طلائی، 14 چاندی اور 14 کانسی کے تمغے ہیں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande