
نئی دہلی،25ستمبر(ہ س)۔ وزیر اعظم نے کامیابی اور جدت طرازی کے لیے مسلسل کوشش، ثابت قدمی اور لگن کے ساتھ عمل کی اہمیت کو اجاگر کرتےہوئےسنسکرت سبھاشیتم بھی شیئر کیا۔
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج پنڈت دین دیال اپادھیائے جی کے یوم پیدائش پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ پنڈت دین دیال اپادھیائے کا ’انتودیہ‘ کا تصور اور محروم طبقات کی فلاح و بہبود ملک کی تعمیر کی بنیاد ہے۔ وزیر اعظم نے سبھی سے اپیل کی کہ وہ ان کے نظریات کو اپنی زندگی میں اپنائیں اور سماجی و قومی ذمہ داریوں کو پورا کریں۔ اس موقع پر جناب مودی نے کامیابی اور جدت طرازی کے لیے مسلسل کوشش، ثابت قدمی اور لگن کے ساتھ عمل کی اہمیت کو اجاگر کرتےہوئےسنسکرت سبھاشتم بھی شیئر کیا۔
وزیر اعظم نے ایکس پر لکھا:
’’ملک کی خدمت کے سچے علمبردار پنڈت دین دیال اپادھیائے جی کو ان کے یوم پیدائش پر بصد احترام نذرانہ عقیدت پیش کرتا ہوں۔ انہوں نے معاشرے کی آخری صف میں کھڑے شخص کی فلاح و بہبود کو ملک کی تعمیر کی بنیاد قرار دیا اور ’انتودیہ‘ کا ایسا نظریہ پیش کیا، جس سے آج بھی عوامی فلاح و بہبود کے لیے غیر معمولی ترغیب حاصل ہوتی ہے۔ آئیے، اس خاص موقع پر ان کے نظریات اور اصولوں کو اپنی زندگی میں اپنانے اور سماجی و قومی ذمہ داریوں کو پورا کرنے کے عزم کا اعادہ کریں۔
جتنی زیادہ کسی شخص کی محنت اور ثابت قدمی ہوتی ہے، وہ اتنی ہی جلد کامیابی حاصل کرتا ہے۔ جدت طرازی کی بنیاد بھی مسلسل کوشش پر منحصر ہے۔ اس لیے کامیابی اور جدت طرازی کی راہ قسمت نہیں، بلکہ لگن کے ساتھ کیا جانے والا عمل ہے جو حوصلے اور نئے خیالات کو حقیقت کی شکل دینے کے تئیں عزم کی راہ ہموار کرتا ہے۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی