جھانسی-آگرہ کینٹ ایکسپریس اب متھرا تک جائے گی، چار نئے کمرشیل اسٹاپ
نئی دہلی، 25 ستمبر (ہ س)۔ انڈین ریلوے نے 11901/11902 لکشمی بائی جھانسی-آگرہ کینٹ ایکسپریس کو متھرا تک توسیع دینے کی منظوری دے دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ٹرین کا سفر 217 کلومیٹر سے بڑھ کر 270 کلومیٹر ہو جائے گا اور جھانسی، آگرہ اور متھرا کے درمیان مسافر
جھانسی-آگرہ کینٹ ایکسپریس اب متھرا تک جائے گی، چار نئے کمرشیل اسٹاپ


نئی دہلی، 25 ستمبر (ہ س)۔

انڈین ریلوے نے 11901/11902 لکشمی بائی جھانسی-آگرہ کینٹ ایکسپریس کو متھرا تک توسیع دینے کی منظوری دے دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ٹرین کا سفر 217 کلومیٹر سے بڑھ کر 270 کلومیٹر ہو جائے گا اور جھانسی، آگرہ اور متھرا کے درمیان مسافروں کو اضافی ریل سروس دستیاب ہوگی۔

وزارت ریلوے کے مطابق ٹرین نمبر 11901 ویرانگنا لکشمی بائی جھانسی سے شام چار بجے روانہ ہو کر رات 11 بجے متھرا پہنچے گی۔ واپسی میں ٹرین نمبر 11902 متھرا سے صبح 5:05 بجے روانہ ہو کر دوپہر 12;50 بجے ویرانگنا لکشمی بائی جھانسی پہنچے گی۔

توسیع شدہ راستے پر راجا کی منڈی، رنکتا، دین دیال دھام اور باد اسٹیشنوں پر ٹرین کے کمرشیل اسٹاپ ہوں گے۔ اس سے ان اسٹیشنوں سے سفر کرنے والے مسافروں کو بھی اس سروس کا فائدہ ملے گا۔

ریلوے نے کہا کہ ٹرین کو متھرا تک توسیع دیے جانے سے جھانسی، آگرہ اور متھرا کے درمیان مسافر رابطہ مزید مضبوط ہوگا۔ اس کے علاوہ توسیع شدہ راستے میں آنے والے دیگر اسٹیشنوں کے مسافروں کو بھی بہتر ریل سہولت دستیاب ہوگی۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande