آئزول میں منی پور کے دو کوکی طلبہ رہنماؤں کو این آئی اے نے گرفتار کیا
آئزول، 25 ستمبر (ہ س)۔ قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) نے منی پور کے دو کوکی طلبہ رہنماؤں کو میزورم کے دارالحکومت آئزول سے گرفتار کیا ہے۔ این آئی اے کے سرکاری ذرائع نے جمعہ کو یہ اطلاع دی۔ ایک افسر کے مطابق دونوں کو جمعرات کو آئیزول کے کھاٹلا
آئیزول میں منی پور کے دو کوکی طلبہ رہنماو¿ں کو این آئی اے نے گرفتار کیا


آئزول، 25 ستمبر (ہ س)۔

قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) نے منی پور کے دو کوکی طلبہ رہنماؤں کو میزورم کے دارالحکومت آئزول سے گرفتار کیا ہے۔ این آئی اے کے سرکاری ذرائع نے جمعہ کو یہ اطلاع دی۔

ایک افسر کے مطابق دونوں کو جمعرات کو آئیزول کے کھاٹلا علاقے میں واقع ایک ہوٹل سے حراست میں لیا گیا۔ ان کی گرفتاری سے چند گھنٹے قبل این آئی اے نے آسام رائفلز کی مدد سے یونائیٹڈ کوکی نیشنل آرمی (یو کے این اے) کے سربراہ تھانگ کھو مانگ ہاوکیپ اور اس کے ڈرائیور کو بھی آئیزول کے مضافاتی علاقے سے گرفتار کیا تھا۔

افسر نے بتایا کہ دونوں طلبہ رہنماؤں کے ساتھ ہاوکیپ اور اس کا ڈرائیور فی الحال این آئی اے کی حراست میں ہیں۔ ہاؤکیپ منی پور میں درج کئی مقدمات کے سلسلے میں مطلوب تھا۔

تاہم، دونوں طلبہ رہنماؤں سے متعلق مقدمات یا ان کے خلاف عائد الزامات کی فوری طور پر کوئی تفصیل دستیاب نہیں ہو سکی ہے۔ حکام نے واضح کیا کہ سبسڈری انٹیلی جنس بیورو (ایس آئی بی) نے اس کارروائی میں حصہ نہیں لیا تھا۔

قابل ذکر ہے کہ اس سے قبل ایس آئی بی کے اس کارروائی میں شامل ہونے کی خبریں سامنے آئی تھی۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande