
نئی دہلی، 25 ستمبر (ہ س)۔ بھارتی ریلوے نے گجرات کے بھج اور بہار کے برونی کے درمیان ہفتہ میں تین دن چلنے والی نئی امرت بھارت ایکسپریس چلانے کی منظوری دے دی ہے۔ یہ ٹرین 2,532 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرتے ہوئے گجرات، راجستھان، اتر پردیش اور بہار کے اہم شہروں کو جوڑے گی۔
ریلوے کی وزارت کے مطابق، ٹرین نمبر 19427 بھج-برونی امرت بھارت ایکسپریس بھج سے شام 5:30 بجے روانہ ہوکر اگلے روز صبح 4:05 بجے برونی پہنچے گی۔ واپسی میں ٹرین نمبر 19428 برونی-بھج امرت بھارت ایکسپریس برونی سے رات 11:55 بجے روانہ ہوکر اگلے روز دوپہر 1:15 بجے بھج پہنچے گی۔ بھج-برونی ٹرین پیر، بدھ اور ہفتہ کو چلے گی، جبکہ برونی-بھج ٹرین منگل، جمعرات اور ہفتہ کو چلائی جائے گی۔
نئی ٹرین کے راستے میں سماکھیا لی، احمد آباد، رتلام، کوٹا، سوائی مادھوپور، گنگاپور سٹی، بھرت پور، متھرا، ہاتھرس، بریلی، عزت نگر، پیلی بھیت، لکھیم پور، گونڈا، گورکھپور، سیوان، چھپرا، حاجی پور، مظفرپور اور سمستی پور سمیت کئی اہم اسٹیشنوں پر تجارتی ٹھہراو¿ ہوں گے۔
ریلوے نے کہا کہ نئی سروس سے ملک کے مغربی اور مشرقی حصوں کے درمیان ریل رابطے کا ایک اضافی متبادل دستیاب ہوگا اور گجرات، راجستھان، اتر پردیش اور بہار کے درمیان سفر کرنے والے مسافروں کو سہولت حاصل ہوگی۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد